مصنف: مدیر : محمد انس قمر؛ نائب مدیر: محمد فیض رشید
زبان: اردو
زمرہ: رسائل / ماہنامہ
تفصیل: یہ بات بتا کر بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ہم رسالہ الرشید کا دوبارہ رسم اجرا کر رہے ہیں،جو ہمارے پرانے قارئین ہیں وہ اچھے سے الرشید سے واقف ہیں یہ مجلہ جو کہ عمدہ مضامین فکری خیالات اسلامی موضوعات کا حسین مجموعہ ہوتا ہے،جس کے اندر بیک وقت مختلف موضوعات پر مضامین موجود ہوتے ہیں،رسائل و جرائد کا سلسلہ علمی حلقوں میں کافی مقبول رہا ہے اور اہمیت کا حامل رہا ہے،اس کو بحیثیت حجت بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے،ایسے رسائل کے ذریعے ابتدائی طلبہ کو اپنی قلمی صلاحیت بنانے کا بہترین موقع ہوتا ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ جو ابتدائی درجے کے طلبہ ہیں ان کو رسائل ہی زیادہ تر پڑھنے چاہیے اس لیے کہ ان میں بہت سے مختلف عناوین کے تحت مضامین و مقالات موجود ہوتے ہیں جو کہ طلبہ کو فکری صلاحیت تعلیمی و تحریری اور تحریکی صلاحیت بنانے کا بہترین موقع ہوتا ہے،ہمارے ادارے کے لیے خوشی کی بات یہ ہے کہ الرشید باقاعدہ اب ایک باصلاحیت عالم کاتب کی سرپرستی نصیب ہوئی ہے ( ان کا پورا تعارف نیچے موجود ہے) انشاءاللہ ہم امید کرتے ہیں کہ اللہ پاک ہم سب کو خوب کام کرنے کی توفیق نصیب فرمائے اور اس رسالے کو لوگوں کے لیے مفید بنائیں،
------------------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H