اسلامک گیان کیا ہے؟
اسلامک گیان SGEmplus Global کا ایک خصوصی منصوبہ ہے جسے صرف اسلامی کتابوں کے لیے بنایا گیا ہے۔
یہاں آپ مستند اسلامی کتابوں کو مختلف زبانوں میں آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں۔
اسلامک گیان پر کتابیں موجود ہیں:
- اردو
- عربی
- انگریزی
- ہندی
- فارسی
پلیٹ فارم پر تفسیر، حدیث، سیرت، فقہ، عقائد، درسِ نظامی اور دیگر اسلامی علوم کی ہزاروں کتابیں دستیاب ہیں۔
بانی کا پیغام
میرا نام محمد شاکر ہے، اور مجھے شاکر گنگوہی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
میں گنگوہ، ضلع سہارنپور، اتر پردیش، انڈیا کا رہنے والا ہوں۔
الحمدللہ، میں حافظِ قرآن ہوں اور میں نے فارسی کی تعلیم بھی حاصل کی ہے۔
دنیاوی تعلیم میں نے 12ویں کلاس تک کی ہے، اگرچہ حقیقت میں 10ویں کے بعد میرا تعلیمی سفر رک گیا۔
11ویں کلاس کے دوران میں نے کچھ کام کرنے کا ارادہ کیا، لیکن بدقسمتی سے میں فراڈ کا شکار ہوگیا۔
اس فراڈ کی وجہ سے میرے والد کی تقریباً ساری جمع پونجی ختم ہوگئی، جس کا مجھ پر بہت گہرا اثر پڑا۔
اس حادثے کے بعد میرا دل پڑھائی سے اچاٹ ہوگیا، اور اسکول جانا بہت کم ہوگیا۔
پھر کچھ وقت بعد ہم نے آن لائن کام شروع کیا اور مختلف skills سیکھیں۔
ان کاموں میں ناکامیاں بھی آئیں، لیکن الحمدللہ وقت کے ساتھ ساتھ میں وہ سارا نقصان پورا کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
یہ میری زندگی کی مختصر کہانی ہے، ورنہ اس میں لکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔
میرا مشورہ
میں نے اپنے اندر اور دوسروں میں ایک چیز بہت دیکھی ہے: سستی۔
سستی ختم کر کے اپنے کام پر توجہ دیں۔
موبائل فون کو فضول کاموں میں استعمال نہ کریں، کیونکہ یہ ہمیں comfort zone میں ڈال دیتا ہے،
اور پھر ہم بہت سست ہو جاتے ہیں۔
ہمیشہ اپنے الفاظ سوچ سمجھ کر بولیں۔
ایک غلط جملہ وہ تعلق بھی توڑ سکتا ہے جو برسوں کی محنت سے بنتا ہے۔
دعاؤں کی درخواست
— محمد شاکر (شاکر گنگوہی)
What is Islamic Gyan?
Islamic Gyan is a dedicated project of SGEmplus Global,
created exclusively to provide authentic Islamic books in digital form.
You can find Islamic books in:
- Urdu
- Arabic
- English
- Hindi
- Farsi
The platform contains thousands of books covering Tafseer, Hadith, Seerah,
Fiqh, Aqeedah, Dars-e-Nizami and other Islamic sciences.
Founder’s Message
My name is Mohammad Shakir, also known as Shakir Gangohi.
I am from Gangoh, Saharanpur, Uttar Pradesh, India.
Alhamdulillah, I am a Hafiz of the Qur’an and have also received education in Persian.
In terms of secular education, I studied up to 12th grade —
although in reality, my studies ended after 10th.
During 11th grade, I attempted to start some work,
but unfortunately I was defrauded.
Almost all my father’s savings were lost, and this deeply impacted me.
After this incident, I lost interest in studies.
Later, we started working online and learned various skills.
There were many failures, but Alhamdulillah,
over time I managed to recover the financial loss from that fraud.
This is just a brief part of my life story —
the full story is much longer.
A Message for You
One thing I have noticed in myself and others is laziness.
Remove laziness and focus on your work.
Avoid using mobile phones unnecessarily.
They push us into a comfort zone, making us slow and unproductive.
Always choose your words carefully.
A careless sentence can break relationships built with years of effort.
Seeking your prayers,
— Mohammad Shakir (Shakir Gangohi)