Author: مولانا اسجد سبحانی قاسمی ارریاوی صاحب
Language: اردو
Category: نحو و صرف
Description: فوائد الضیائیۃ علامہ ابن حاجب کی کتاب ’’الکافیۃ‘‘ کی اہم شرح ہے جو کہ شرح جامی کے نام سے معروف ہے۔شرح جامی شروح کافیہ میں ’’رضی‘‘ کےبعد نہایت اعلی وارفع اور سب سے زیادہ مشہور متداول ہے، اس میں علامہ جامی نے اکثر شروح کافیہ کا باحسن وجوہ ملخص کیا ہے ۔
علامہ جامی نے اس کتاب میں نحوی مباحث کو عقلیت کا رنگ دیا ہے تاہم ٹھوس استعداد پیدا کرنے کےلیے یہ بہت عمدہ کتاب ہے، انہی عقلی مباحث میں سے ایک بحث ’’حاصل و محصول‘‘ ہےجس کی تشریح وتوضیح کے لیے علماء نحو نے مستقل رسائل وکتب تصنیف فرمائے ہیں ۔
جناب اسجد سبحانی ارریاوی صاحب نے زیرنظر مختصر کتابچہ بعنوان’’ خیر الوصول الی الحاصل والمحصول‘‘ اسی بحث کو سہل انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔موصوف نے اس مختصر کتابچہ میں عبارت مع اعراب، حل لغات، سلیس ترجمہ، بہت زیادہ قیل وقال اور بے فائدہ اشکال واعتراض سےاحتراز، عبارت کی تشریح مختصر مگر نہایت جامع کرنےکی کوشش کی ہے ۔
------------------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H