مصنف: مولانا ثمیر الدین قاسمی
زبان: اردو
زمرہ: متفرق
تفصیل: پندرہ سالہ ثمیری کیلنڈر کی خصوصیات
1) یہ کیلنڈر اس لئے بنایا گیا ہے تا کہ پہلے سے چھٹی بک کرانے میں آسانی ہو
2) یہ کیلنڈر اس لئے بنایا گیا تا کہ جھوٹی گواہی نہ لیں ، اور پورا ملک ایک ہی تاریخ متعین کرے، اور اتحاد باقی رہے
3) اسی کی تاریخ پر چاند نظر آئے گا ، اس سے پہلے جو گواہی دیتا ہے وہ گواہی جھوٹی ہے، کیونکہ جب چاند آسمان پر نظر آنے کے قابل ہے ہی نہیں تو اس نے دیکھا کیا!
4) اس کیلنڈر میں ساری تاریخیں hm nautical almanac office سے لیا ہے جو ناسا کا حصہ ہے اور چاند کی ساری معلومات اور ساری پوزیشن اصلی دیتا ہے
5) اس کیلنڈر میں ہر ماہ میں، نیومون ٹائم ۔ چاند کی عمر ، چاند افق پر کتنا منٹ رہے گا ، چاند کتنی ڈگری اونچا رہے گا، یہ سب چیزیں h m nautical almanac office سے لیکر ڈالا ہوں جو تقریبا اصلی ہے
6) اس کیلنڈر میں ہر ماہ میں time and date کا کیلنڈر بھی ڈال دیا ہے، تا کہ اصل تاریخ دیکھ سکیں کیلنڈر چاند 10 ڈگری اونچا ہو تب ہی نظر آئے گا ۔ اس فارمولے پر یہ کیلنڈر بنایا گیا ہے
7) اس کیلنڈر میں moonsighting.com سے پوری دنیا کا چاند کا نقشہ بھی دیا ہے، تاکہ اس کے رنگوں سے بھی پتہ لگا لے کہ چاند کہاں نظر آئے گا ، کہاں نہیں
8) اس کیلنڈر میں ہندوستان کے ساتھ پندرہ سال کی سعودی تاریخ بھی ہے، تاکہ حج کرنے میں آسانی ہو
9) یہ کیلنڈر سورت کے عرض بلد اور طول بلد پر بنایا ہے لیکن پورے ہندوستان کے لئے ہے
10) یہ کیلنڈر صرف ایک گائڈ کے لئے ہے لیکن عبادات پر عمل چاند دیکھنے کے بعد ہی کیا جائے گا
11) hm nautical almanac office کا ای میل یہ ہے اس سے آپ کسی بھی ملک کی تاریخ مانگ customerservices@ukho.gov.uk ، سکتے ہیں وہ دے دیتے ہیں
12) یہ کیلنڈر عام فہم اور آسان بنایا گیا ہے
15 Years Sameeri Calendar
Molana Sameeruddin Qasmi
------------------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H