Islamic Gyan
معارف التجوید دوم Cover
مفت کتاب اردو عربی اول, عربی دوم, عربی سوم, عربی چہارم, عربی پنجم, عربی ششم, عربی ہفتم, دورہ حدیث شریف, تکمیلات و تخصصات, درس نظامی, نحو و صرف, درجۂ ناظرہ, درجۂ حفظ, تجوید و قراءت

معارف التجوید دوم

مصنف:

زبان: اردو

زمرہ: عربی اول, عربی دوم, عربی سوم, عربی چہارم, عربی پنجم, عربی ششم, عربی ہفتم, دورہ حدیث شریف, تکمیلات و تخصصات, درس نظامی, نحو و صرف, درجۂ ناظرہ, درجۂ حفظ, تجوید و قراءت

ناشر: محمد حنیف غفرلہ

باسمہ تعالیٰ شانہ الحمد للہ رب العالمین والصلوۃ والسلام علی صاحب القرآن الکریم اما بعد علم تجوید ایک ایسا اہم اور ضروری علم ہے جس کے بغیر کوئی چارہ نہیں ۔ کیونکہ یہ وہ علم ہے جس کے مطابق تلاوت کا ح...

📥 کتاب ڈاؤن لوڈ کریں ڈاؤن لوڈ کے لیے بٹن پر کلک کریں۔

کتاب کی تفصیل

باسمہ تعالیٰ شانہ
الحمد للہ رب العالمین والصلوۃ والسلام علی صاحب القرآن الکریم اما بعد
علم تجوید ایک ایسا اہم اور ضروری علم ہے جس کے بغیر کوئی چارہ نہیں ۔ کیونکہ یہ وہ علم ہے جس کے مطابق تلاوت کا حکم خود رب کائنات قرآن مجید واپفرقان حمید میں فرماتے ہیں " ورتل القرآن ترتیلا " (المزمل) یعنی قرآن کریم کو جب بھی اور جس وقت بھی اور جو کوئی بھی پڑھے تجوید ہی کے ساتھ ٹھہر ٹھہر کر پڑھے - ترتیل ہی سے متعلق حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا بہت ہی مشہور قول ہے ۔قال علی المرتضی رض "الترتیل ھو تجوید الحروف ومعرفۃ الوقوف " یعنی ترتیل کہتے ہیں حروف کی تجوید کو اور معرفت اوقاف کو ــ-نماز کی صحت کا مدار بھی تجوید ہی ہر موقوف ہے ۔اس علم کی بہت اہمیت ہے لہذا اس کو ہر مسلمان کو لازما سیکھنا اور اس پر عمل کرنا چاہیے ورنہ گناہ اور سزا کا اندیشہ ہے

چونکہ یہ علم بہت ہی ضروری اور واجبی علم ہے اس لئے ہر دور میں علماء اہل فن اس پر تحریری و تقریری اور تعلمی و تدریسی کام کرتے آئے ہیں ۔۔چونکہ مصنف موصوف کو بھی اس فن پر ایک عرصہ سے تدریسی تجربہ ہے اور دراز وقت سے طلباء کی تعلیمی و تدریسی کیفیات سے واقفیت ہے اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کتاب کو"" حضرت الاستاذ مولانا قاری المقری الشیخ محمد یوسف صاحب القاسمی سہارنپوری مدظلہ العالی استاد شعبہ تجوید و قراءت دارالعلوم دیوبند ""نے تیار کیا گیا ہے تاکہ طلباء آسانی کے ساتھ فن سے متعلق ہوکر اس کی طرف راغب ہوں نیز فن میں ماہر ہوکر قرآن کریم کا حق کما حقہ ادا کرسکیں ۔
یقینا یہ کتاب انتہائی آسان اور ذخیرہ معلومات سے مزین ہے اور اس کی تصدیق و تائید مختلف قراء فن نے کی ہے جن میں سر فہرست استاد القراء اور مصنف موصوف کے استاد جناب مولانا قاری المقری الشیخ ابوالحسن الاعظمی دامت برکاتہم العالیہ ہیں (سابق شیخ التجوید والقراءت -ام المدارس دارالعلوم دیوبند)ہیں اس کتاب میں کل ۵۲ اسباق بیان کئے سبق (١) تا (٤٠) تجوید کا بیان ہے اور سبق (٤١)تا (٤٦) وقف کا بیان ہے ان کے بعد اہم اور ضروری قواعد بیان کیے گئے ہیں اور آخر کتاب میں قواعد کا اجراء بھی بیان کیا گیا ہے -
باری تعالی مصنف موصوف کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے اور طلباء واساتذہ فن کو اس سے مستفید فرماکر ہم سب کے لیے ذخیرہ آخرت بنائے ۔آمین یا رب العالمین
حررہ: محمد حنیف غفرلہ
مدرس تجوید و قراءت مدرسہ فیض ہدایت در گلزار رحیمی خانقاہ رائے پور ضلع سہارنپور یوپی انڈیا

------------------------------

اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H

اسلامک گیان کی مزید جھلکیاں

📥 کتاب ڈاؤن لوڈ کریں