کتاب کے مصنف: مولانا عقیدت اللہ قاسمی
کتاب کی تفصیل:
قرآن کو سمجھ کر پڑھیے
مولانا اخلاق حسین قاسمی رحمہ اللہ
مولا ناعقیدت اللہ قاسمی صاحب نے اپنے مضمون قرآن کو سمجھ کر پڑھیے میں نہایت مضبوط استدلال اور عام فہم اردو میں قرآن کریم کو سمجھ کر پڑھنے کی ضرورت کو سمجھانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ مضمون نگار نے موجودہ دور کے اکابر علماء، محدثین، مفسرین کی تحقیقات و تشریحات کے حوالے دے کر اپنے مضمون کو قابل قبول بنادیا ہے۔ کیوں کہ عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ قرآن کریم کی محض تلاوت کرنا کافی ہے۔ یقینا تلاوت کرنے کا بھی بڑا درجہ ہے، کیوں کہ قرآن کریم کلامِ حق ہے۔ متکلم ذاتِ حق کی صفت ہے _ لیکن یہ قانونِ الٰہی بھی ہے ، جس کی اطاعت کرنا ضروری ہے اور اطاعت کرنے کے لیے اس کا سمجھ کر پڑھنالازمی ہے۔
ہر تلاوت کرنے والا خواہ تھوڑے سے حصہ کی تلاوت کرے ، مگر اس کے ترجمے اور اس کی تفسیر کو بھی سمجھے اور اس پر غور کرے۔
امید ہے کہ مولا نا عقیدت اللہ قاسمی صاحب کا یہ مقالہ مفید ثابت ہوگا اور مسلمان اس سے استفادہ کریں گے۔
______
------------------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H
کتاب کی زبان: اردو
کتاب ڈاؤن لوڈ کریں! تحفہ دیں