کتاب کے مصنف: ڈاکٹر اسرار احمد -رحمہ اللہ-
کتاب کی تفصیل:
ہمارا ایمان ہے کہ سید ولد آدم حضرت محمد رسول اللہ ﷺ صرف ایک نبی ہی نہیں خاتم النبیین ہیں اور ایک رسول ہی نہیں آخر الرسل ہیں اور آپ پر نبوت و رسالت کا صرف اختتام ہی نہیں، اتمام واکمال بھی ہوا ہے.
اس اعتبار سے غور کیا جائے تو جہاں یہ بات قطعی اور یقینی نظر آتی ہے کہ آپ ﷺ کی بعثت کا مقصد جملہ انبیاء و رسول کے مقصد بعثت سے مختلف نہیں ہو سکتا، وہاں یہ بھی لازمی ہے کی آپ کے مقصد بعثت میں ایک اتمامی شان اور تکمیلی رنگ بھی ہو، جس سے نبیوں اور رسولوں کی مقدس جماعت میں آپ ﷺ کا منفرد مقام اور امتیازی مرتبہ واضح ہو جائے.
گویا آنحضور ﷺ کی بعثت کے مقصد کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے ہم یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ از روئے قرآن حکیم بعثت انبیاء ورسل کا عمومی اور اساسی مقصد کیا ہے؟ اور پھر یہ جاننے کی کوشش کریں کہ بحیثیت خاتم النبیین و آخر المرسلین آپ کے مقصد بعثت کی امتیازی شان کیا ہے؟
پیش نظر کتابچہ اسی سوال اور اسی اجمال کی تفصیل ہے.
مطالعہ کر کے خود بھی اس سے مستفید ہوں اور دوست واحباب تک بھی اسے پہنچانے کی فکر کریں. جزاکم اللہ خیرا
------------------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H
کتاب کی زبان: اردو
کتاب ڈاؤن لوڈ کریں! تحفہ دیں