کتاب کے مصنف: مفتی رضوان نسیم قاسمی
کتاب کی تفصیل:
حمد و نعت اور نظم و ترانہ کا بہترین گلدستہ
"نغمات دلکش" - (تیسرا ایڈیشن)
صفحات:64،قیمت:60روپے،ہول سیل:25روپے
مرتب:مفتی رضوان نسیم قاسمی
استاذ فقه و افتاء معہد الدراسات العلیا پھلواری شریف پٹنہ
انڈین نمبر : 8986305186
نیپالی نمبر : 9809191037
{مقدمه}
حمد اور نعت کے لغوی معنی ”کسی کی خوبی و تعریف بیان کرنے کے آتے ہیں“ اور اصطلاح میں اللہ تعالی کی تعریف بیان کرنے کو حمد اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں تعریفی کلمات ادا کرنے اور ان کے اوصاف جلیلہ و خصائل حمیدہ کو بیان کرنے کو نعت سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
حمد اور نعت؛ نظم و نثر دونوں اقسامِ ادب میں بولے اور لکھے جاتے ہیں لیکن ان کا زیادہ تر استعمال صرف ان منظوم کلاموں کے لئے ہوتا ہے جن میں اللہ تعالی یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف بیان کی جائے۔
حضرت حسان بن ثابت سے لیکر اکابر دیوبند اور عصرحاضر کے نامور شعراء تک ہر دور میں نعت خوانوں کی ایک اچھی خاصی تعداد موجود رہی ہے جنھوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و جمال،اخلاق و اطوار، فضائل و مناقب، معجزات و فرمودات اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے مختلف پہلؤں کا تذکرہ کرکے اپنے کلام کو زینت بخشی ہے۔
اسی کے پیش نظر ایک عرصہ سے میری بھی یہ خواہش تھی کہ مدارس کے طلبہ و طالبات کے لئے ایک ایسی کتاب لکھی جائے جو حمد و نعت کا مجموعہ اور نظم و ترانہ کا گلدستہ ہو۔
چنانچہ اسی خواہش کو عملی جامہ پہناتے ہوئے بندہ نے زیر نظر کتاب ترتیب دی ہے جو نامور شعراء کے مشہور و معروف منظوم کلام کا بہترین اور حسین مجموعہ ہے۔
مجھے یقین ہے کہ طلبہ و طالبات اس کتاب کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھیں گے۔
اخیر میں اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ اس کتاب کو طلبہ و طالبات کے لئے مفید اور بندہ کے لئے باعث نجات اورتوشۂ آخرت بنائے۔
دعاؤں کا طالب:
مفتی رضوان نسیم قاسمی
استاذ فقہ و افتاء معہد الدراسات العلیا،پھلواری شریف پٹنہ
انڈین نمبر : 8986305186
نیپالی نمبر : 9809191037
------------------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H
کتاب کی زبان: اردو
کتاب ڈاؤن لوڈ کریں! تحفہ دیں