Article Image

دل میں اللہ رسول کی محبت کا نام ایمان ھے۔

دل میں آللہ رسول کی محبت کا نام ایمان ھے

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ :

میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ اتنے میں قبیلہ بنو حارثہ کے حضرت حرملہ بن زید انصاری رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ کر ہاتھ سے زبان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہاں پر ایمان ہے اور سینے پر ہاتھ رکھ کر کہا اور یہاں نفاق ہے اور یہ دل اللہ کا ذکر بہت کم کرتا ہے ۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے ۔

حضرت حرملہ رضی اللہ عنہ نے اپنی بات پھر دہرائی ۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حرملہ رضی اللہ عنہ کی زبان کا کنارہ پکڑ کر کہا : اے اللہ ! اس کی زبان کو سچ بولنے والا اور اس کے دل کو شکر کرنے والا بنا دے اور اسے میری محبت نصیب فرما اور جو مجھ سے محبت کرے اس کی محبت بھی اسے نصیب فرما اور اس کے معاملے کو خیر کی طرف موڑ دے ۔

حضرت حرملہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے بہت سے بھائی منافق ہیں ، میں ان کا سردار تھا ، کیا میں آپ کو ان کے نام نہ بتاؤں ؟

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو بھی ہمارے پاس اس طرح آئے گا ، جس طرح تم ہمارے پاس آئے ، ہم اس کے لیے ایسے ہی استغفار کریں گے ، جیسے ہم نے تمہارے لیے کیا اور جو نفاق پر ہی ڈٹا رہے گا ، تو اللہ اس سے خود ہی نبٹ لیں گے ۔
حياة الصحابہ ، جلد : 3 ، : 44
حضرت مولانا محمد یوسف کاندھلوی نوّر اللّہ مرقدہ

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H