حضرت ابراہیم علیہ السلام کا سبق آموز واقعہ
زید بن اسلم رحمتہ اللہ علیہ کا قول ہے کہ قحط سالی تھی لوگ نمرود کے پاس جاتے تھے اور غلہ لے آتے تھے ، حضرت خلیل اللہ علیہ السلام بھی گئے ، وہاں یہ مناظرہ ہو گیا ، بدبخت نے آپ علیہ السلام کو غلہ نہ دیا آپ خالی ہاتھ واپس آئے ۔
گھر کے قریب پہنچ کر آپ نے دونوں بوریوں میں ریت بھر لی کہ گھر والے سمجھیں کچھ لے آئے ، گھر آتے ہی بوریاں رکھ کر سو گئے ۔ آپ کی بیوی صاحبہ حضرت سارہ علیہا السلام اٹھیں بوریوں کو کھولا تو عمدہ اناج سے دونوں پر تھیں۔
کھانا پکا کر تیارکیا آپ کی آنکھ کھلی دیکھا کہ کھانا تیار ہے ، پوچھا اناج کہاں سے آیا ؟
کہا دو بوریاں جو آپ بھرکر لائے انہی میں سے یہ اناج نکالا تھا ۔
آپ سمجھ گئے کہ یہ خدا تعالی کی طرف سے برکت اور اس کی رحمت ہے ۔
اس ناہنجار بادشاہ کے پاس خدا تعالی نے اپنا ایک فرشتہ بھیجا اس نے آکر اسے توحید کی دعوت دی لیکن اس نے قبول نہ کی دوبارہ دعوت دی لیکن انکار کیا تیسری مرتبہ خدا تعالی کی طرف بلایا لیکن پھر بھی یہ منکر ہی رہا اس بار بار کے انکار کے بعد فرشتے نے اس سے کہا اچھا تو اپنا لشکر تیار کر میں بھی اپنا لشکر لے کر آتا ہوں ۔
نمرود نے بڑا بھاری لشکر تیار کیا اور زبردست فوج کو لے کر سورج نکلنے کے وقت میدان میں آڈٹا ۔
ادھر اللہ تعالی نے مچھروں کا دروازہ کھول دیا بڑے بڑے مچھر اس کثرت سے آئے کہ لوگوں کو سورج بھی نظر نہ آتا تھا ، یہ خدائی فوج نمرودیوں پر گرمی اور تھوڑی دیر میں ان کا خون تو کیا ان کا گوشت پوست سب کھاپی گئی اور سارے کے سارے وہیں ہلاک ہو گئے ہڈیوں کا ڈھانچہ باقی رہ گیا۔
انہیں مچھروں میں سے ایک نمرود کے نتھنے میں گھس گیا اور چار سو سال تک اس کا دماغ چاٹتا رہا۔ ایسے سخت عذاب میں وہ مبتلا رہا کہ اس سے موت ہزاروں درجہ بہتر تھی ، اپنا سر دیواروں اور پتھروں پر مارتا تھا، ہتھوڑوں سے کچلواتا تھا ، یونہی رینگ رینگ کر بد نصیب نے ہلاکت پائی
حوالہ : تفسیر ابن کثیر جلد نمبر 1 ، صفحہ 356
Follow the ifham o Tafheem Academy ( افہام و تفہیم اکیڈمی ) channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VanYuhp6xCSH029USm37
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H