ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ترکِ اسباب کا معتدل طریق
ارشاد فرمایا کہ نہ دعا کے بھروسہ اسباب کو چھوڑدے اور نہ اسباب میں ایسا انہماک ہو کہ مسبب الاسباب پر نظر نہ رہے۔ اعتدال اصل طریقہ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور یہ بغیر تبحر علوم دین کے حاصل ہونا مشکل ہے۔ آنحضرت ﷺ کے افعال سے تو یہاں تک اس اعتدال کا پتہ چلتا ہے کہ معجزات میں بھی جو کہ بالکل خرقِ عادت ظہور میں آتے ہیں ان میں بھی تدبیر اور اسباب کی صورت کو ملحوظ رکھا گیا۔ چنانچہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی دعوت کا قصہ جو جنگ احزاب میں خندق کھودنے کے وقت ظہور میں آیا اس کا شاہد ہے۔ آنحضرت ﷺ نے ان کو فرمایا تھا کہ ہانڈی چولھے پر سے مت اتارنا، پھر اس میں آکر آبِ دہن ملا دیا اور وہ چند آدمی کی خوراک لشکر کے لشکر کو کافی ہوگئی۔
(فیضانِ مجدد، صفحہ ۶۷۴)
https://chat.whatsapp.com/L3J8sCe9LZ843rDodKL3w9
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H