Article Image

◆☜ قسط نمبر (۲۶)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
احسان
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
قسط نمبر (۲۶)
✉️ لڑکیوں کے ساتھ احسان ✉️


زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ
? ☜ سلسلہ نمبر (۲)
☜? اسلام نے لڑکیوں کو معاشرہ میں وہ مقام عطا کیا جس کا پہلے تصور نہیں کیا جاسکتا تھا خود پیغمبرعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے بطور خاص بچیوں کی پرورش پر جنت کی بشارتیں اور آخرت میں اپنی معیت ورفاقت کی خوش خبریاں سنائیں چند احادیث شریفہ ملاحظہ ہوں
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهَا قَالَتْ جَائَتْنِيْ مِسْكِيْنَةٌ تَحْمِلُ ابْنَتَيْنِ لَهَا فَأطْعَمَتْهَاثَلاثَ تَمَراتٍ فَاَعْطَتْ كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا تَمَرَةً وَرَفَعَتْ إِلیٰ فِيْهَا تَمْرَةً لِتَأ كُلَهَا فَاسْتَطْعَمَتْهَا ابْنَتَاهَا فَشَقَّتِ التَّمْرَةَ الَّتِيْ كَانَتْ تُرِيْدُ أَنْ تَأ كُلَهَا بَيْنَهُمَا فَاَعْجَبَنِيْ شَانُهَا فَذَكَرَتُ الَّذِيْ صَنَعَتْ لِرَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ اللّٰهَ قَدْأَوْ جَبَ لَهَا بِهِمَا الْجَنَّةَ أَوْ أعْتَقَهَا مِنَ النَّارِ
[ رواہ البخاری ۱/ ۱۹۴ رقم ۱۴۱۸ مسلم شریف ۲/ ۳۳۰ رقم ۲۶۳۰ والترمذی ۲/ ۱۳ رقم ۱۹۱۵ الترغیب والترھیب ۴۴۱ رقم ۳۰۵۱]
◆☜ ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مسکین عورت دو بچیوں کو اٹھائے ہوئے میرے پاس آئی میں نے اسے تین کھجوریں کھانے کےلئے پیش کیں تو اس نے ایک ایک کھجور ہر ایک بچی کو دے دی اور تیسری کھجور خود کھانے کےلئے منہ میں رکھی ہی تھی کہ ان بچیوں نے اس کھجور کو بھی اس سے مانگ لیا تو اس عورت نے فوراً اس کھجور کو جسے خود کھانے کا ارادہ کررہی تھی دو ٹکڑے کرکے ایک ایک ٹکڑے دونوں بچیوں کو دے دیا مجھے اس کی یہ ادا بہت اچھی لگی اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ سارا قصہ کہہ سنایا تو پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ اللہ تعالٰی نے ان دو بچیوں کے ذریعہ اس عورت کے واسطے جنت واجب فرمادی ہے یا یہ فرمایا کہ ان دو بچیوں کے سبب اللہ تعالٰی نے اس عورت کو جہنم سے آدازی عطا کردی ہے
عَنْ أَنَسٍ ؓ عَنِ النَّبِيِِّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ عَالَ جَارِيَتَيْنِ حَتّٰی تَبْلُغَا جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أنَا وَهُوَ وَضَمَّ أَصَابِعَهٗ
[ مسلم شریف ۲/ ۲۳۰ رقم ۲۶۳۱ الترمذی ۲/ ۱۳ رقم ۱۹۱۴ وابن حبان فی صحیحہ رقم ۴۴۸ الترغیب والترھیب ۴۴۱]
◆☜ حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو آدمی دو لڑکیوں کی بالغ ہونے تک پرورش کرے تو میں اور وہ قیامت میں ساتھ ہوں گے پھر آپ نے انگلیوں کو ملاکر اشارہ فرمایا
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلیَّ اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم مَامِنْ مُسْلِمٍ لَهٗ ابْنتَانِ فَيُحْسِنُ إِلَيْهِمَامَا صَحِبَتَاهُ أَوْ صَحِبَهُمَا إِلاَّ أَدْخَلَتَاهُ الْجَنَّةَ
[ ابن ماجہ ۲/ ۲۴۱ رقم ۳۶۷۰ صحیح ابن حبان رقم ۲۹۳۴ مسندحاکم ۴/ ۱۷۸ مسنداحمد رقم ۲۴۲۴ الترغیب والترھیب ۴۴۱]
◆☜ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس مسلمان کی دو بچیاں ہوں اور وہ جب تک اس کے پاس رہیں ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کرے تو وہ اسے ضرور جنت میں داخلہ کا مستحق بنادیں گی
✧═════•❁❀❁•═════✧
?☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
?




-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H