╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 احسان 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۲۶) 🌸
✉️ لڑکیوں کے ساتھ احسان ✉️
﷽
💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞
📚☜ سلسلہ نمبر(۱)
☜📚 عام طور پر معاشرہ میں لڑکیوں کو محبت کی اس نظر سے نہیں دیکھا جاتا جس نظر سے لڑکوں کو دیکھا جاتاہے اسی لئے لڑکوں کی پیدائش پر جو دھوم دھام ہوتی ہے وہ عموماً لڑکی کی پیدائش پر نہیں ہوتی اسلام لڑکیوں کے ساتھ اس نا الصافی کا قطعاً مخالف ہے اسلام کی نظر میں لڑکی زحمت نہیں بلکہ رحمت ہے، کیوں کہ اسی کے وجود پر کائنات کی بقا کا مدار ہے لڑکیاں ہی نہ رہیں تو جلد ہی یہ آبادیاں ویران بن جائیں گی اور دکھائی دینے والی رونقیں قبرستان میں تبدیل ہوجائیں گی، لڑکیوں کو برا سمجھنا یا بوجھ سمجھنا کسی مسلمان کا کام نہیں بلکہ یہ کافروں کی خاص علامت ہے قرآن کریم میں کفار کی حالت کا نقشہ کھینچتے ہوئے فرمایا گیا
📚 وَ اِذَا بُشِّرَ اَحَدُہُمۡ بِالۡاُنۡثٰی ظَلَّ وَجۡہُہٗ مُسۡوَدًّا وَّ ہُوَ کَظِیۡمٌ یَتَوَارٰی مِنَ الۡقَوۡمِ مِنۡ سُوۡٓءِ مَا بُشِّرَ بِہٖ ؕ اَیُمۡسِکُہٗ عَلٰی ہُوۡنٍ اَمۡ یَدُسُّہٗ فِی التُّرَابِ 📚
[ سورۃ النحل ۵۸ ۵۹]
◆☜ اور جب خوش خبری ملے ان میں کسی کو بیٹی کی تو سارے دن اس کا منہ سیاہ رہے اور دل میں گھٹتا رہے لوگوں سے اس خوش خبری کی برائی کے مارے چھپتا پھرے (اب) اس کو رہنے دے ذلت قبول کرکے یا اس کو داب دے مٹی میں
◆☜ زمانہ جاہلیت میں کمینگی اور انسانیت سوزی کی انتہاء یہ تھی کہ لوگ خود اپنی بچیوں کو اپنے ہی ہاتھوں بڑی بےرحمی سے زندہ گاڑدیا کرتے تھے یا اونچے پہاڑ سے نیچے پھینک دیا کرتے تھے اور معصوم بچی ابا ابا کہہ کر چیختی رہ جاتی تھی
[ روح المعانی ۸/ ۲۴۶]
◆☜ اسلام نے اس بےہودہ اور وحشانہ رسم پر سختی سے نکیر کی اور اسے جڑسے مٹادیا کہ دور اسلام میں کوئی شخص اس گھناؤنی حرکت کاروادانہ رہا
◆☜ لیکن آج ذرا اپنے معاشرہ پر نظر ڈالیں تو اس نئے دور جاہلیت میں بھی جابجا رحم مادر میں بچیوں کے قتل عام کا یہ نفع بخش کاروبار نام نہاد امن پسندوں کی ناک تلے پوری قوت سے پروان چڑھتا نظر آئے گا الٹراساؤنڈ کے ذریعہ جنین کے جیس کی شناخت کرکے کتنے ہی والدین بے رحمی کے ساتھ مادہ جنین کا اسقاط کرکے اپنی شقاوت قلبی اور قساوت کا کھلاثبوت دیتے ہیں بےشک آج یہ معصوم جان دُنیا کی عدالت میں انصاف پاسکنے پر قادر نہیں لیکن احکم الحاکمین کے دربار میں جب مقدمہ پیش ہوگا اور قاتل ڈاکٹروں کے ساتھ بےرحم والدین بھی مجرموں کی صف میں کھڑے ہوں گے تب اس بہیمانہ جرم کی سنگینی کا احساس ہوگا
◆☜ اسلام ہی وہ مذہب ہے جس نے اس انسانیت سوز اور وحشیانہ حرکت پر انتہائی مؤثر آواز بلند کی چنانچہ قرآن پاک میں میدانِ محشر کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا گیا
📚 اِذَا الۡمَوۡءٗدَۃُ سُئِلَتۡ بِاَیِّ ذَنۡۢبٍ قُتِلَتۡ 📚
[ سورۃ التکویر ۸/ ۹]
◆☜ اور جب گاڑی ہوئی بچی سے پوچھا جائے گا کہ وہ کس گناہ میں قتل ہوئی
◆☜ یعنی قیامت کے دن جب یہ زندہ درگور کی ہوئی بچی بارگاہ ارحم الراحمین میں فریاد کرے گی اور اپنے بےقصور ہونے کو بیان کرے گی تو اس وقت کا منظر یقیناً دل دہلانے والا ہوگا
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H