ندوۃ العلماء کا سوگوار ماحول!
ابھی ہمارے دل شیخ یحییٰ سنوار کے غم سے آزاد ہوئے بھی نہیں تھے کہ ایک اور دل دوز خبر آج بتاریخ 20 اکتوبر مغرب سے کچھ قبل کانوں سے ٹکرائی، کانوں نے سنا اور آنکھوں نے پڑھا ضرور تھا مگر دل نہایت بے باکی سے انکار کر رہا تھا کہ ایسا نہیں ہو سکتا، یہ ہمارے ساتھ ہمارے درمیان ہمارے کیمپس میں رہنے والا ہمیں تنہا و غمگین چھوڑ کر کیسے جا سکتا ہے، مانا کہ کل نفس ذائقۃ الموت کا فیصلہ فیصلۂ برحق ہے مگر بھائی کوئی تو راستہ رہا ہوگا نہ کہ ہم اپنے علمی و دینی بھائی نجم الحق پورنیہ بہار کے لیے کچھ کر سکتے تھے، آخر ہم نے کچھ کیا کیوں نہیں؟ اچھا انہیں کل رات میں ہی ہاسپٹل لے جایا گیا تھا، مولانا فرمان نیپالی صاحب بھی دیگر کئی طلباء کے ساتھ وہیں تھے، دو تین اسپتالوں میں ریفر بھی کیا گیا ہے، اوہ پھر تو بہت کچھ کیا گیا، یعنی انہیں واپس ندوہ لانے کی پوری کوشش کی گئی، مگر مشیت الہی کے سامنے ساری تدبیریں ڈھیر ہوگئیں۔ موصوف نے نبی ﷺ کی بشارتوں کو چوم کر لبیک کہا، مگر اپنے پیچھے روتا بلکتا خاندان، والدین، بہن بھائی، دوست و احباب بلکہ ندوہ کے ہزاروں ساتھیوں کی آنکھوں سے بھی آنسو چھلکا گئے۔
اللہ ان کی بال بال مغفرت فرمائے، اور ان کی قبر کو نور منور فرمائے، بطورِ خاص اعز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
شریک غم اظفر منصور عالیہ ثانیہ الف
دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H