╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۵۳)
◆☜ مسئلہ:—— کثیف باریک کپڑے میں نماز درست ہے۔
[ فتاویٰ دارالعلوم: ج ۴/ ص ۱۲۸]
◆☜ مردوں کی نماز جب کہ سترِ عورت نہ نظر آئے، درست ہے۔
[ رفعت قاسمی غفرلہ]
◆☜ مسئلہ:—— عاجزی کے طور پر ننگے سر نماز پڑھنے سے کوئی کراہت نہیں ہے۔
[ فتاویٰ دارالعلوم: ج ۴/ ص ۹۴، ردالمحتار ص ۵۹۹]
◆☜ مسئلہ: —— بغیر ٹوپی کے برہنہ سر اگر کاہلی یا لاپرواہی سے نماز پڑھے گا تو مکروہ (تنزیہی) ہوگی، اگر ٹوپی میسرنہ آئے یا عجزوانکساری، نیاز مندی وتضرّع سے پڑھے گا تو درست ہوگی۔
[ نماز مسنون: ص ۲۲۹، بہشتی زیور: ج ۱۱/ ص ۶۶، عالمگیری: ج ۱/ ص ۱۰۵]
◆☜ نماز میں ٹوپی گرجائے تو کیا کرے؟
◆☜ مسئلہ:—— نماز میں قیام یا رکوع کی حالت گری ہوئی ٹوپی اٹھا کر پہننا جائز نہیں ہے، عملِ کثیر شمار ہوگا جس کی وجہ سے نماز ٹوٹ جائے گی، البتہ سجدہ کی حالت میں سر کے سامنے گری ہوئی ٹوپی عملِ قلیل کے ساتھ مثلاً ایک ہاتھ سے لےکر پہن لی تو اجازت ہے بلکہ افضل ہے، اس سے نماز میں خرابی نہیں آئے گی۔
[ فتاویٰ رحیمیہ: ج ۴/ ص ۳۷۸، شامی: ج ۱/ ص ۶۰۰، کبیری: ص ۴۱۹]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H