╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۵۲)
◆☜ مسئلہ:—— پگڑی کا پینچ اگر ماتھے پر آجائے تو اس سے سجدہ ادا ہوجائے گا، لیکن اگر ماتھے کے اوپر پگڑی کا پینچ ہو اور پیشانی کو زمین پر ٹیکنے نہ دے، پیشانی اور اوپر اُٹھی رہے تو سجدہ ادانہ ہوگا۔
[ کبیری: ص ۲۸۷]
◆☜ مسئلہ:—— جالی دار ٹوپی سے اگر چھوٹے چھوٹے سوراخوں سے سر نظر آتاہو تو اس نماز میں کوئی خرابی نہیں۔
[ فتاویٰ محمودیہ: ج ۱۰/ ص ۲۵۹]
◆☜ مسئلہ:—— فوجی ٹوپی پہن کر نماز ہوجاتی ہے، لباس اور ٹوپی میں کوئی خاص طریق اور وضع مأموربہٖ نہیں ہے بلکہ جیسے جس ملک کی عادت اور رواج ہو اس کے موافق لباس اور ٹوپی وغیرہ پہننا درست ہے۔ حدیث شریف میں ہے جو چاہو کھاؤ اور جو چاہو پہنو مگر حرام سے بچو اور تکبر واسراف نہ کرو۔ (فوجی ٹوپی پر جاندار کی تصویر نہ ہونی چاہئے)۔
[ فتاویٰ دارالعلوم: ج ۴/ ص ۱۰۲]
◆☜ مسئلہ:—— جالی دار ٹوپی کے ساتھ نماز پڑھنا مکروہ نہیں ہے، جو کپڑا مردوں کو پہننا مباح ہے اگر وہ جالی دار ہو تو اس کی ٹوپی سے نماز پڑھنا درست ہے اور استعمال اس کا اس طریقہ پر کہ کشفِ عورت نہ ہو درست ہے یعنی جالی دار کپڑا سے نماز درست ہے، لیکن جو حصہ چھپانا ضروری ہے وہ نہ ظاہر ہو۔
[ فتاویٰ دارالعلوم: ج ۴/ ص ۱۰۹]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H