Article Image

◆☜ سلسلہ نمبر (۵۱)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۵۱)
◆☜ کیسی ٹوپی سے نماز پڑھنا چاہیے؟
◆☜ مسئلہ:—— جس ٹوپی کو پہن کر آدمی شرفاء کی محفل میں جاسکے، اس کے ساتھ نماز پڑھنا اور پڑھانا جائزہے۔
◆☜ مسئلہ:—— چمڑے کی ٹوپی اوڑھنا مباح ہے اور اس میں نماز پڑھنا جائزہے۔
◆☜ مسئلہ:—— مسجدوں میں جو ٹوپیاں رکھی جاتی ہیں اگر وہ صاف ستھری اور عمدہ ہوں تو ان کو پہن کر نماز پڑھنا صحیح ہے اور اگر وہ پھٹی پرانی یا میلی کچیلی ہوں جن کو پہن کر آدمی کارٹون نظر آنے لگے تو ان کے ساتھ نماز مکروہ ہے، کیونکہ ان کو پہن کر آدمی کسی سنجیدہ محفل میں نہیں جاسکتا۔ لہٰذا احکم الحاکمین کے دربار میں ان کو پہن کر حاضری دینا خلافِ ادب ہے۔
◆☜ مسئلہ:—— جرابیں (موزے) پہن کر نماز اداء کرنا صحیح ہے۔
[ آپ کے مسائل: ج ۳/ ص ۳۱۱]
◆☜ اگر موزوں میں ٹخنے بھی چھپ جائیں تو کوئی حرج نہیں۔
[ رفعت قاسمی غفرلہ]
◆☜ مسئلہ:—— کاغذ کی ٹوپی سے نماز صحیح ہے، لیکن اگر یہ ٹوپی ایسی ہے کہ جس کو اوڑھ کر برادری وخاندان اور بازار وغیرہ میں جاتے ہوئے اس کو شرم آتی ہو تو مکروہ ہے۔
[ فتاویٰ دارالعلوم قدیم: ج ۱/ ص ۵۷]
◆☜ مسئلہ:—— تولیہ ورومال ٹوپی پر باندھنا مکروہ نہیں ہے یعنی عمامہ کے طور پر باندھنا اور نماز اس سے مکروہ نہ ہوگی بلکہ اطلاق اس کا عمامہ پر آئے گا اور باندھنے والا مستحق ثواب ہوگا۔
[ فتاویٰ دارالعلوم :ج ۴/ ص ۹۵]
◆☜ مسئلہ:—— ٹوپی سے امامت درست ہے کچھ کراہت نہیں ہے، البتہ عمامہ کے ساتھ نماز پڑھنا اور امامت کرنا افضل ہے اور ثواب زیادہ ہے لیکن ٹوپی بھی مکروہ نہیں ہے۔
[ فتاویٰ دارالعلوم: ج ۴/ ص ۹۷، غنیۃ المستملی ص ۳۳۷]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H