Article Image

◆☜ قسط نمبر (۲۵)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 احسان 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۲۵) 🌸
✉️ اخلاقی بیماریوں سے بچوں کو بچائیں ✉️


💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞

☜📚 ابتدائی شعور کا زمانہ بہت نازک ہوتا ہے اس میں عقل پختہ نہیں ہوتی اور جسمانی تبدیلیوں اور جذبات کا ظہور ہوتاہے اگر اس وقت میں بچوں کی اچھی طرح نگرانی نہ کی گئی تو بعد میں اس کے بڑے خطرناک نتائج بر آمد ہوتے ہیں اسی لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں دس سال کی عمر ہونے پر سختی سے نماز کی تاکید کرنے کا حکم دیا ہے وہیں یہ بھی فرمایا کہ
📚 وَفَرِّقُوْا بَيْنَهُمْ فِی الْمَضَاجِعِ 📚
[سنن ابوداؤد ۱/ ۷۰ رقم ۴۹۵ مشکوٰۃ ۱/ ۵۸]
◆☜ اور بچوں بچیوں کے بستر الگ الگ کردو
◆☜ شارحین حدیث لکھتے ہیں کہ دس سال کی عمر کے بعد ہر بچے بچی کا بستر الگ کر دینا چاہئے حدیث کا مقصود صرف یہی نہیں کہ بچے الگ لیٹیں اور بچیاں الگ سوئیں بلکہ ہم عمر لڑکے اور ہم عمر لڑکیاں بھی ایک بستر پر نہ سویا کریں اس لئے کہ اس عمر میں بےخیالی میں لپٹنا جھپٹنا اخلاق پر نہایت برا اثر ڈالتاہے
◆☜ افسوس ہے کہ آج کل عموماً رہائش گاہوں کی تنگی کی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس پاکیزہ اور مفید ہدایت پر عمل نہیں کیا جاتا پھر بھی حتی الامکان اس پر عمل کی کوشش کرنی چاہئے کم ازکم ہر بچے کا لحاف اور چادر تو یقیناً الگ ہونا چاہئے اور باشعور بچے بچیاں ایک لحاف میں ہرگز نہ سویا کریں
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H