╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 احسان 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۲۳) 🌸
✉️ بچوں کو نماز کی تاکید ✉️
﷽
💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞
☜📚 جب بچے سات سال کی عمر کو پہنچیں تو انہیں نماز سکھانی چاہئے والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کو وضو کرنا سکھائیں اور اپنے ساتھ نماز پڑھوائیں اور رفتہ رفتہ ضروری قراءت اور نماز کے اذکار یاد کرائیں اور ہلکی پھلکی ترغیب دے کر نماز پڑھواتے رہیں اور جب بچوں کی عمر دس سال کی ہوجائے تو اب نماز نہ پڑھنے پر تادیب ضربی کا حکم ہے تاکہ نماز کی اہمیت اور عظمت ان کے دلوں میں جاگزیں ہو اور جب وہ بلوغ کی عمر میں پہنچیں تو پکے نمازیں بن چکے ہوں اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
📚 مُرُوْا أَوْلاَدَكُمْ باِلصَّلاَةِ وَهُمْ اَبْنَاءُ سَبْعِ سِنِيْنَ وَاضْرِبُوْهُمْ عَلَيْهَا وَهُمْ اَبْنَاءُ عَشَرِ سِنِيْنَ 📚
[ سنن ابی داؤد ۱/ ۷۰ رقم ۴۹۵ سنن ترمذی ۱/ ۸۰ رقم ۴۰۷ مشکوٰۃ شریف ۱/ ۵۸]
◆☜ اپنے بچے بچیوں کو نماز کا حکم کرو جب کہ ان کی عمر سات سات ہو اور جب وہ دس سال کے ہوجائیں تو نماز نہ پڑھنے پر ان کی پٹائی کرو
◆☜ یہ مشاہدہ ہے کہ جس بچے کو بچپن سے نماز کی عادت پڑجاتی ہے وہ مرتے دم تک نمازی رہتا ہے اور بچپن میں اگر نماز کا عادی نہ بن پایا تو بعد میں نماز کی پابندی بڑی دشوار ہوتی ہے اس لئے حدیث شریف میں بطور خاص بچپن میں اس جانب توجہ مبذول کر نیکی تاکیدکی گئی ہے سبھی اہل اسلام کو اس کا خیال رکھنا چاہئے
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H