╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 احسان 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۲۲) 🌸
✉️ جب بچہ بولنے کے قابل ہو ✉️
﷽
💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞
☜📚 جب بچہ بولنے کے قابل ہو تو بہتر ہے کہ اس کی زبان سے اولاً اللہ کا مبارک نام صادر ہو اور اسے اچھی باتیں یاد کرائی جائیں اور اس کے سامنے اچھی باتیں ہی بولی جائیں بچہ بظاہر بے شعور معلوم ہوتا ہے لیکن اس کا دماغ اس حالت میں بھی معلومات کو اخذ کر کے ذہن کے گوشوں میں محفوظ کرتا رہتا ہے اس کی واضح دلیل یہ ہے کہ بچہ بغیر کسی کے سکھائے گھر میں بولی جانے والی مادری زبان خود سیکھ لیتاہے اس کےلئے اسے کوئی مزید محنت یا مشق نہیں کرنی پڑتی بریں بنا بچے کی ذہنی اور فکری تربیت کےلئے اسے پاکیزہ صاف ستھرا اور باوقار ماحول عطا کرنا ضروری ہے
◆☜ عام طور پر بچوں کو کہانی اور قصے سننے کا شوق ہوتاہے اور عموماً مائیں کتے بلی اور بندروں کی کہانیاں سنا کر بچوں کو خوش کرتی ہیں حالانکہ ایسی کہانیوں کے مضر اثرات بچوں پر مرتب ہوتے ہیں ماؤں کو چاہئے کہ وہ سچی کہانیاں اور انبیاء علیہم السلام اور بزرگوں کے عبرت آموز واقعات بچوں کو سنایا کریں اس سے جہاں انہیں نصیحتیں ملیں گی وہیں ایک اہم فائدہ یہ ہوگا کہ ابھی سے اللہ کے نیک اور برگزیدہ بندوں کی محبت ان کے دلوں میں راسخ ہوگی اور آگے چل کریہی عقیدت انہیں دین دار بنانے میں معاون بنے گی
◆☜ اَفسوس ہے کہ آج ہمارے معاشرہ میں بچوں کی فکری نشوونما میں بے احتیاطی عام ہے چھوٹے چھوٹے بچے دل بہلانے کےلئے ٹیلی ویژن یا کمپیوٹر پر کارٹونی فلمیں دیکھنے کے عادی بن جاتے ہیں یا کچھ لکھنا پڑھنا آگیا تو کارٹون والی کامکس پڑھنے میں وقت گذاری کرتے ہیں اور یہی مخرب اخلاق تصویریں اور مضامین ان کے دل و دماغ میں جگہ بنالیتے ہیں اس لئے ماں باپ اگر واقعۃً اپنے بچوں کے ساتھ احسان کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ایسے اخلاق سوز مناظر اور لٹر یچر سے بچانے کا بھر پور اہتمام کریں اگر شروع ہی سے اس جانب توجہ نہ دی گئی تو بعد میں اصلاح بہت مشکل ہوتی ہے
◆☜ اور بچوں کی اصلاح جبھی ہوگی جب ماں باپ ایسے مشاغل سے دور رہیں ورنہ خود اگر دورنہ رہیں گے تو بچوں پر روک ٹوک بھی نہ کر پائیں گے آج کل کے بچے بالخصوص ہر معاملہ میں اپنے ماں باپ کی نقل اتارنے کی کوشش کرتے ہیں اچھے کاموں میں بھی وہ ان کی پیروی کرتے ہیں اور برے کاموں میں بھی ان کی اتباع کرتے ہیں اس لئے ماں باپ کو اولاد کی خاطر ہی سہی اپنی اصلاح سے غافل نہیں رہنا چاہئے
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H