Article Image

◆☜ سلسلہ نمبر (۵۰)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۵۰)
◆☜ نماز کے پابند بننے کا طریقہ:
◆☜ مسئلہ:—— تارکِ نماز کی وعیدوں میں غور کیا کریں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے شخص (نماز چھوڑ نے والے) کو کافر فرمایا ہے، خواہ تاویل ہی سے فرمایا ہو اور ایسے شخص کا دوزخ میں جانا پھر فرعون، ہامان، قارون کے ساتھ جانا ارشاد فرمایا ہے اور قیامت میں سب سے پہلے نماز ہی کی پوچھ ہوگی، دوزخ کے حالات پڑھا اور سنا کریں، ان شاء اللہ نماز سے بے پرواہی جاتی رہے گی۔ نماز چھوٹنے پر کچھ (مالی وبدنی) جرمانہ اپنے نفس پر مقرر کرلیں، نہ تو بہت کم ہو کہ نفس کو کچھ ناگوارہی نہ ہو، اور نہ بہت زیادہ کہ اس کا اداء کرنا مشکل ہوجائے، جب نماز ترک ہوجائے تو وہ جرمانہ مساکین کودے دیا کریں اور یہ صورت جرمانہ کی سنت کے موافق ہے۔ یا بدنی جرمانہ مقرر کرلیں کہ اگر ایک نماز فوت ہوجائے تو اس کو قضاء پڑھنے کے ساتھ اور بیس رکعات نفل پڑھ لیں، اس سے نفس دو یا تین دفعہ میں ہی ٹھیک ہوجائے گا۔ یا ایک نماز اگر قضاء ہو تو ایک وقت کا کھانا نہ کھائیں اور اگر دو قضاء ہوں تو دو وقت کا نہ کھائیں، چونکہ نفس پر یہ بہت شاق ہوگا اور بہت جلدی نماز کا پابند ہوجائے گا۔
[ اغلاط العوام: ۶۶]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H