╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۴۹)
◆☜ جماعت کے حاصل کرنے کا طریقہ:
◆☜(۱) اگر کوئی شخص اپنے محلّہ یا مکان کے قریب مسجد میں ایسے وقت پہونچا کہ وہاں جماعت ہوچکی ہو تو اس کو مستحب ہے کہ دوسری مسجد میں بتلاشِ جماعت جائے اور یہ بھی اختیار ہے کہ اپنے گھر میں واپس آکر گھر کے آدمیوں کو جمع کر کے جماعت کرے۔
[ شامی وغیرہ]
◆☜(۲) اگر کوئی شخص اپنے گھر میں فرض نماز تنہا پڑھ چکا ہو اس کے بعد دیکھے کہ وہی فرض جاعت سے ہورہا ہے تو اس کو چاہیے کہ جماعت میں شریک ہوجائے بشرطیکہ ظہر یا عشاء کا وقت ہو، فجر، عصر، مغرب کے وقت شریکِ جماعت نہ ہو، اس لئے کہ فجر، عصر کی نماز کے بعد نماز مکروہ ہے چنانچہ اوقاتِ نماز کے بیان میں یہ مسئلہ گذر چکا اور مغرب کے وقت اس لیے کہ یہ دوسری نماز نفل ہوگی اور نفل میں تین رکعت منقول نہیں۔
[ شرح وقایہ وغیرہ]
◆☜(۳) اگر کوئی شخص فرض نماز شروع کرچکا ہو اور اسی حالت میں وہ فرض جماعت سے ہونے لگے تو اس کو چاہئے کہ فوراً نماز توڑ کر جماعت میں شریک ہوجائے بشرطیکہ اگر فجر کی نماز ہو تو دوسری رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو، اور اگر کسی اور وقت کی نماز ہو تو تیسری رکعت کا سجدہ کرچکا ہو تو پھر اس کو نماز تمام کر دینا چاہئے، نماز تمام کردینے کے بعد اگر جماعت باقی ہو اور ظہر عشاء کا وقت ہو تو شریک جماعت ہوجائے۔
◆☜ اگر عصر، مغرب، عشاء کے وقت صرف پہلی یا دوسری رکعت کا بھی سجدہ کرچکا ہو تو دو رکعت پڑھ کر سلام پھیر دینا چاہئے نماز نہ توڑنا چاہئے۔
[ علم الفقہ: ج ۲/ ص ۹۸]
◆☜ محلّہ کی مسجد میں نماز پڑھنا اس مسجد سے افضل ہے جس میں لوگ زیادہ جمع ہوتے ہوں، کیونکہ محلّہ کی مسجد کا وہاں کے رہنے والوں پر حق ہوتاہے، الہٰذا چاہیے کہ اس کا حق ادا کیا جائے اور اس کو آباد کیا جائے (نمازیں پڑھ کر)۔
[ فتاویٰ محمویہ: ج ۱۴/ ص ۱۰۵]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H