Article Image

موبائل فون کا غلط استعمال!

اس صدی کا سب سے بڑا مسئلہ بننے والا ہے...!

موبائل فون اور لیپ ٹاپ واقعی انقلابی ایجادات ہیں اور ان کو استعمال کرنے سے بچنا تو ممکن ہی نہیں۔

لیکن میرے خیال میں آنے والے وقت میں گردن کے مسائل سب سے زیادہ بڑھنے والے ہیں، اور اس کی وجہ یہی موبائل اور لیپ ٹاپ کا زیادہ استعمال ہو گا۔

جب ہم مسلسل جھک کر موبائل یا لیپ ٹاپ دیکھتے ہیں تو ہماری گردن پر بے حد دباؤ پڑتا ہے۔

یہ دباؤ وقت کے ساتھ ساتھ گردن کے درد، پٹھوں کی اکڑن اور ریڑھ کی ہڈی کے مسائل کو جنم دیتا ہے۔

لوگ اس چیز پر دھیان نہیں دیتے کہ اس چھوٹی سی عادت کا مستقبل میں کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ اس مسئلے کا حل کیا ہو..؟

ایک سادہ سا حل
یہ ہو سکتا ہے کہ ایک ایسی موبائل ایپ بنائی جائے جو ہر فون میں ہو۔ جب بھی کوئی شخص گردن جھکا کر فون دیکھے تو موبائل کی اسکرین بلیک ہو جائے۔

موبائل تب تک نہیں چلے گا جب تک وہ سیدھا نہ کیا جائے اور آنکھوں کے سامنے نہ آئے۔

اس طریقے سے چند دنوں میں دماغ کو یہ بات سمجھ آ جائے گی کہ موبائل دیکھتے وقت گردن سیدھی رکھنی ہے۔

ایک اور چھوٹا سا طریقہ "20-20-20" کا ہے۔ یعنی ہر 20 منٹ بعد 20 سیکنڈ کے لیے 20 فٹ دور دیکھیں۔

اس دوران گہرے سانس لیں یا سیٹ سے اٹھ کر تھوڑا سا چل لیں۔

اس سے نہ صرف آنکھوں کی تھکن کم ہو گی بلکہ گردن کو بھی آرام ملے گا۔

موبائل اور لیپ ٹاپ کو روکنا تو ممکن نہیں، لیکن ہم اپنی اور اپنے بچوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے اس کے استعمال کو بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں۔

آج ہی سے عادت بنائیں کہ سیدھے بیٹھ کر موبائل دیکھیں اور وقتاً فوقتاً وقفہ لیں۔

اس طرح ہم خود کو آنے والے وقت میں گردن کے امراض سے بچا سکتے ہیں۔

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H