Article Image

نبی کریم ﷺ کی عاجزی، تواضع و انکساری

(1)آپ ﷺ اپنے کام خود کر لیا کرتے تھے. (شمائل ترمذی: 341)
(2) آپ ﷺ بکری کا دودھ دوھ لیا کرتے تھے. (الادب المفرد: 541)
(3) آپ ﷺ گھر میں اپنی ازواج مطہرات کا ہاتھ بٹاتے تھے. (صحیح البخاری: 676)
(4) آپ ﷺ صحابہ کی عیادت کے لیے تشریف لے جاتے تھے. (ابوداود: 3102)
(5) آپ ﷺ جنازے میں شرکت فرماتے تھے. (صحیح البخاری: 1247)
(6) آپ ﷺ گدھے پر سواری کر لیا کرتے تھے. (صحیح البخاری: 5964، صحیح مسلم: 1798)
(7) آپ ﷺ معمولی سی دعوت بھی قبول فرما لیتے تھے. (صحیح البخاری: 2568)
(8) آپ ﷺ معمولی سا تحفہ بھی قبول فرما لیا کرتے تھے. (صحیح البخاری: 2568)
(9) آپ ﷺ کو اپنی آمد پر کسی کا کھڑا ہونا پسند نہیں تھا. (ترمذی: 2754)
(10) آپ ﷺ اپنی تعریف میں مبالغہ پسند نہیں فرماتے تھے. (صحیح البخاری: 3445)
(11) آپ ﷺ صحابہ کے ساتھ گھل مل کر بیٹھ جاتے تھے. آپ کے لیے کوئی خاص نشست نہیں ہوتی تھی. (ابوداود: 4698)
(12) آپ ﷺ بچوں کے پاس سے گزرتے تو انھیں خود سلام کر لیتے. (صحیح البخاری: 6247، صحیح مسلم: 2168)
(13) آپ ﷺ صحابہ کے ساتھ مزاح بھی فرما لیا کرتے تھے. (صحیح البخاری: 6129، صحیح مسلم: 2150)
(14) آپ ﷺ کھانے میں عیب نہیں نکالتے تھے. (صحیح البخاری: 3563، صحیح مسلم: 2064)
(15) آپ ﷺ دوسروں کے کام کرنے کے لیے ان کے ساتھ تشریف لے جاتے تھے. (صحیح البخاری: 6072)
(16) آپ ﷺ صحابہ کے ساتھ مل کر کام کرتے تھے جیسے مسجد نبوی کی تعمیر اور غزوہ احزاب کے موقع پر خندق کی کھدائی. (صحيح البخارى: 4101، صحیح مسلم: 2039)
(17) آپ ﷺ نے فرمایا کہ کوئی شخص میرے متعلق یہ نہ کہے کہ میں یونس علیہ السلام سے بہتر ہوں. (صحیح البخاری: 3412، صحیح مسلم: 2377)

✍️ عبداللہ یوسف ذہبی

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H