Article Image

کانپورمسجد دلاری احاطہ کمال خاں

کانپورمسجد دلاری احاطہ کمال خاں
جسے حضرت مولانا محمد علی مونگیری کی خاندانی مسجد، حضرت مولانا غلام حسین کی مسجد، حضرت مولانا یوسف کانپوری کی مسجد بھی کہا جاتاہے، یہی وہ جگہ ہے جہاں سے کانپور میں سلسلہ نقشبندیہ کی شروعات ہوئی، یہیں سے حضرت مولانا بشارت کریم رحمۃ اللہ علیہ نے خلافت پاکر اس سلسلہ کو بہار و بنگال میں پھیلایا اور اسی سے متصل مدرسہ فیض عام کانپور ہے جو اب صدیق فیض عام انٹر کالج کے نام سے موجود ہے یہ ملک کا سب سے قدیم ترین ادارہ ہے اورہندوستان کی اعلیٰ ترین درسگاہوں میں شمار کیا جاتاتھا اور بر صغیر کا پہلا دینی مدرسہ تھا دارالعلوم دیوبند ، مدرسہ مظاہر علوم سہارن پور اور علی گڑھ کا مدرسۃ العلوم وغیرہ تمام ادارے اس کے بعد قائم ہوئے

حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کانپور کے بارے میں لکھتے ہیں کہ" کانپور والوں نے میرے ساتھ ایسی محبت اور تعظیم وتکریم کا برتاؤ کیا کہ میں اپنے وطن کو بھی بھول گیا ، اور جتنا جی وہاں لگتا تھا اپنے وطن میں بھی نہ لگتا تھا ، اتنی محبت تھی کہ میں نے اپنے برتنوں پر بھی بجائے اپنے نام کے لفظ " کانپور " کھدوایا تھا ، اب جو ان برتنوں کو دیکھ لیتا ہوں ، تو کانپور یاد آجاتا ہے ، اگر حضرت حاجی صاحب کی ایماء نہ ہوتی تو میں عمر بھر کانپور کو نہ چھوڑتا۔

مسجد سے متصل ہی حضرت مولانا غلام حسین کانپوری رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے خاندان کے مزارات ہیں

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H