Article Image

محترم اسد الدین اویسی صاحب پر تنقید اور اکابرین کی بصیرت کا انتظار:

محترم اسد الدین اویسی صاحب پر تنقید اور اکابرین کی بصیرت کا انتظار:

حالیہ دنوں میں مولانا محمود مدنی صاحب کی طرف سے محترم اسد الدین اویسی صاحب جیسے مخلص اور فعال مسلم قائد پر کی جانے والی تنقید نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ اویسی صاحب ایک ایسی شخصیت ہیں جو ملتِ اسلامیہ کے حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں لہٰذا ان کی خدمات کا اعتراف کیا جانا چاہیے۔ ایسے میں مولانا محمود مدنی صاحب کی جانب سے ان پر کی گئی تنقید مسلمانوں کے لیے باعثِ تشویش ہے، کیونکہ بظاہر یہ اختلاف ملت کے اتحاد کو کمزور کرنے کا باعث بن رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ معاملہ شدید تنقید کا نشانہ بنا ہوا ہے، اور بہت سے حضرات جذبات میں آکر مولانا محمود مدنی صاحب کے خلاف سخت باتیں لکھ رہے ہیں۔ اس نازک صورتحال میں، ایک ذمہ دار مسلمان ہونے کے ناطے، میں خود فوری طور پر کوئی ردِ عمل دینے سے گریز کر رہا ہوں اور اپنے ان اکابرین کی بصیرت اور رہنمائی کا انتظار کر رہا ہوں، جنہیں امت مسلمہ صحیح معنوں میں اپنے حقیقی رہنما مانتی ہے۔

میری ان حضرات سے مودبانہ درخواست ہے، کہ اکابرینِ امت، جن کے علم اور فراست کا اعتراف کرتے ہیں، وہ ہمیں اس نزاع کے حوالے سے اپنی رائے اور بصیرت سے نوازیں۔ خصوصاً خلیل الرحمان حضرت مولانا سجاد نعمانی صاحب دامت برکاتہم، حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم، حضرت مفتی محمد شعیب اللّٰہ خان صاحب دامت برکاتہم، حضرت مولانا ابو القاسم صاحب دامت برکاتہم، اور حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم وغیرہم جیسے اکابرین کی رہنمائی کا انتظار ہے، تاکہ ہم ایک متوازن اور مثبت نقطۂ نظر اختیار کر سکیں۔

بندہ کی عاجزانہ گزارش ہے کہ ہمارے اکابرین اس نازک اور حساس معاملے میں اپنی قیمتی بصیرت سے ہمیں نوازیں، تاکہ ہم اپنی سوچ کو درست سمت میں ڈھال سکیں اور ملت کو مزید تقسیم سے بچا سکیں۔ آپ کے ارشادات ہم سب کے لیے روشنی کا مینار ہوں گے، جن کی رہنمائی میں ہم ان شاءاللہ اتحاد و اتفاق کی مضبوط بنیادیں استوار کر سکیں گے۔ فی الوقت، میں نے خود کو اس موضوع پر لکھنے سے روکا ہے، کیونکہ اس امر میں اپنے اکابرین کی رہنمائی اور بصیرت کو اولین سمجھتا ہوں۔ ان کی روشن فکری کی روشنی میں ہی ہم آگے بڑھنے کا صحیح راستہ پا سکتے ہیں اور ملت کے مفادات کا بہتر تحفظ کر سکتے ہیں۔

خاک پاے اکابر:
ابو اشرف علی گڈاوی


اس تحریر کو مذکورہ اکابرین تک پہچایا جاے!
https://whatsapp.com/channel/0029VagcocjDjiOfF6RGHn0U

--------------------

اسلامک گیان کے زیر اہتمام فنِ نحو کے خصوصی پریمیم لائیو کورس میں خوش آمدید! اگر آپ عربی زبان کی گہرائیوں کو سمجھنا اور نحو کے اصولوں میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں۔ ہم آپ کے لیے ایک خاص پریمیم فنِ نحو کورس کا آغاز کر رہے ہیں، جو آپ کی علمی استعداد کو بلند کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

کورس میں شمولیت کے لیے جلدی کریں! رجسٹریشن کے لیے یہاں کلک کریں:
https://forms.gle/wMHnxjEviY2TuTbTA

اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ہمارے ساتھ جڑ کر اپنے علمی سفر کا آغاز کریں!

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H