Article Image

◆☜ سلسلہ نمبر (۴۷)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۴۷)
◆☜ جماعت کے واجب ہونے کی شرطیں:
◆☜(۱) اسلام۔ کافر پر جماعت واجب نہیں۔
◆☜(۲) مرد ہونا۔ عورتوں پر جماعت واجب نہیں۔
[ بحرالرائق، درمختار]
◆☜(۳) بالغ ہونا۔ نابالغ بچوں پر جماعت واجب نہیں۔
[ بحرالرائق]
◆☜(۴) عاقل ہونا۔ مست، بےہوش، دیوانے پر جماعت واجب نہیں۔
[ بحر، درمختار]
◆☜(۵) آزاد ہونا۔ غلام پر جماعت واجب نہیں۔
◆☜(۶) تمام عذروں سے خالی ہونا۔ اُن عذروں کی حالت میں جماعت واجب نہیں مگر ادا کرے تو بہتر ہے، نہ ادا کرنے میں ثواب جماعت سے محروم رہے گا۔
[ شامی]
◆☜ ترکِ جماعت کے عذر پندرہ ہیں:
◆☜(۱) نماز کے صحیح ہونے کی کسی شرط کا مثل طہارت یا سترِ عورت وغیرہ کے نہ پایا جانا۔
◆☜(۲) پانی بہت زور سے برستاہو۔
◆☜ اگرچہ نہ جانا جائزہے مگر بہتر یہی ہے کہ مسجد میں جاکر جماعت سے نماز پڑھے۔
[ رفعت قاسمی]
◆☜(۳) مسجد میں جانے کے راستہ میں سخت کیچڑ ہو۔ سردی سخت ہوکہ باہر نکلنے میں یا مسجد تک جانے میں کسی بیماری کے پیدا ہوجانے یا بڑھ جانے کا خوف ہو۔
◆☜(۴) مسجد جانے میں مال واسباب کے چوری ہوجانے کا خوف ہو۔
◆☜(۵) مسجد جانے میں کسی دشمن کے مل جانے کا خوف ہو۔
◆☜(۶) مسجد جانے میں کسی قرض خواہ کے ملنے کا اور اس سے تکلیف پہونچنے کا خوف ہو۔ بشرطیکہ اس کا قرض ادا کرنے پر قادر نہ ہو، اگر قادر ہو تو وہ ظالم سمجھا جائےگا۔ اور اس کو جماعت چھوڑنے کی اجازت نہ ہوگی۔
◆☜(۷) اندھیری رات ہوکہ راستہ نہ دکھائی دیتاہو۔
◆☜(۸) رات کا وقت ہو، اور آندھی بہت چل رہی ہو۔
◆☜(۹) کسی مریض کی تیمارداری کرتا ہو کہ اس کے جانے سے مریض کی تکلیف بڑھ جانے یا وحشت کا خوف ہو (اور کوئی دوسرا بھی نہ ہو تو)
◆☜(۱۰) کھانا تیارہے اور بھوک سخت لگی ہو کہ نماز میں طبیعت نہ لگنے کا خوف ہو۔
◆☜(۱۱) پیشاب یا پاخانہ معلوم ہوتاہو۔
◆☜(۱۲) سفر کا ارادہ رکھتاہو اور خوف ہو کہ جماعت سے نماز پڑھنے میں دیر ہوجائے گی اور قافلہ نکل جائے گا۔
◆☜(۱۳) فقہ وغیرہ کے پڑھنے پڑھانے میں ایسا مشغول رہتاہو کہ بالکل فرصت نہ ملتی ہو، بشرطیکہ کبھی کبھی بلا قصد جماعت ترک ہوجائے۔
◆☜(۱۴) کوئی ایسی بیماری ہو جس کی وجہ سے چل پھر نہ سکے، یانا بینا ہو۔
[ علم الفقہ: ج ۲/ ص ۸۲ وکتاب الفقہ: ج ۱/ ص ۶۸۴ وفتاویٰ دارالعلوم: ج ۳/ ص ۵۸، درمختار: ج ۱/ ص ۴۸۸]
◆☜ مسئلہ:—— ہر عاقل، بالغ، غیر معذور پر جماعت واجب ہے لیکن اگر کوئی شخص معذور ہو یعنی ایسا عذر لاحق ہو جس کی وجہ سے وہ مسجد میں جاکر جماعت میں شریک نہیں ہوسکتا تو اس کےلئے جماعت واجب نہیں رہتی چنانچہ فقہاء کرام رحمہم اللہ نے ترکِ جماعت کے یہ عذر بیان کئے ہیں۔
[ مظاہرحق: ج ۲/ ص ۵۲]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H