╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۴۶)
◆☜ جماعت کا نظام کیوں ہے؟
◆☜ پھر اس کے علاوہ اس نظام جماعت کے ذریعہ امت میں جو اجتماعیت پیدا کی جاسکتی ہے اور محلّہ کی مسجد کے روزانہ پنچ وقتی اجتماعی اور پوری بستی کی جامع مسجد کے ہفتہ وار وسیع اجتماع اور سال میں دو دفعہ عیدگاہ کے، اس سے بھی وسیع تر اجتماع سے جو عظیم (حج کا) اجتماعی ملی فائدے اٹھائے جاسکتے ہیں ان کا سمجھنا تو آج کے ہر آدمی کےلئے بہت آسان ہے۔ بہر حال نظام جماعت کے انہی برکات اور اس کے اسی قسم کے مصالح اور منافع کی وجہ سے امت کے ہر شخص کو اس کا پابند کیا گیا ہے کہ جب تک کوئی واقعی مجبوری اور معذوری نہ ہو تو وہ نماز جماعت ہی سے ادا کرے اور جب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات وتعلیمات پر اسی طرح عمل ہوتا تھا جیسا کہ ان کا حق ہے، اس وقت سوائے منافقوں یا معذوروں کے ہر شخص جماعت ہی سے نماز ادا کرتا تھا اور اس میں کوتاہی کو نفاق کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
[ معارف الحدیث: ج ۳/ ص ۱۹۲ وحجۃ البالغہ: ج ۱/ ص ۳۱۵ وارکانِ اربعہ: ص ۷۳]
◆☜ جماعت میں یہ فائدہ بھی ہے کہ تمام مسلمانوں کو ایک دوسرے کے حال پر اطلاع ہوتی رہے گی، اور ایک دوسرے کے دردو مصیبت میں شریک ہوسکیں گے جس سے دینی اخوت اور ایمانی محبت کا پورا اظہار وستحکام ہوگا جو اس شریعت کا ایک بڑا مقصود ہے اور جس کی تاکید وفضیلت جابجا قرآن عظیم اور احادیث نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم میں بیان فرمائی گئی ہے۔
[مظاہر حق ج ۲/ ص ۵۲]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H