Article Image

◆☜ قسط نمبر (۲۰)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 احسان 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۲۰) 🌸
✉️ عقیقہ اور ختنہ کا حکم ✉️


💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞

☜📚 بچوں کے بارے میں ایک حکم یہ ہے کہ ساتویں دن ان کا عقیقہ کیا جائے لڑکے کی طرف سے دو بکرے یا بکریاں اور لڑکی کی طرف سے ایک بکرا یا بکری یا قربانی کے بڑے جانور کا ایک حصہ
[ مشکوٰۃ المصابیح ۳۶۳ سنن الترمذی ۱/ ۲۷۸ سنن ابوداؤد ۲/ ۳۹۲ رقم ۲۸۳۴ ابن ماجہ ۱/ ۲۲۸ رقم ۳۱۶۲ سنن النسائی ۲/ ۴۲۲۲ ]
◆☜ ایک روایت میں ہے کہ پیغمبر علیہ السلام نے فرمایا کہ ساتویں دن بچے کا نام رکھا جائے اور اس کے بال اتروائے جائیں اور اس کا عقیقہ کیا جائے
[ ترمذی شریف ۲/ ۱۱۰ نسائی ۲/ ۱۸۷]
◆☜ اور ایک ضعیف روایت میں یہ بھی ہے کہ بال جتنے وزن کے ہوں اس کے بقدر چاندی (یا اس کی قیمت) صدقہ کردی جائے
[ سنن ترمذی ۱/ ۲۷۸ رقم ۱۵۱۹ مصنف ابن ابی شیبہ ۱۲/ ۳۱۹ اعلاءالسنن ۱۷/ ۱۱۹]
◆☜ بعض احادیث سے معلوم ہوتاہے کہ تک عقیقہ نہ کر لیا جائے بچہ امراض وبلاء اور شیطان کے اثرات سے محفوظ نہیں رہتا حدیث کے الفاظ یہ ہیں
📚 عن سمرة بن جندبؓ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: اَلْغُلاَمُ مُرْتَهِنٌ بَعَقِيْقَتِهٖ يُذْبَخُ عَنْهُ يَوْمَ السَّابِعِ وَيُسَمّٰی وَيُحْلَقُ رَأسُهٗ 📚
[ سنن ترمذی ۱/ ۲۷۸ رقم ۱۵۲۲ ابن ماجہ ۲/ ۲۲۸ رقم ۳۱۶۵ نسائی ۲/ ۱۸۷ رقم ۴۲۲۶ ابوداؤد ۲/ ۳۹۲ رقم ۲۸۳۷ مرقاۃ ۸/ ۷۸ المصنف لابن ابی شیبۃ ۱۲/ ۲۲۶ اعلاءالسنن ۱۷ / ۱۱۹]
◆☜ روایات سے معلوم ہوا کہ عقیقہ بچے کےلئے شیطانی اثرات اور بلیات سے حفاظت کا ایک اہم ذریعہ ہے اس لئے جتنی جلد ممکن ہوسکے بچے کا عقیقہ کر دینا چاہئے یہ بھی اس کے اوپر احسان کی ایک صورت ہے اور بلاوجہ اس میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے آج کل ہمارے معاشرہ میں اس سلسلہ میں بڑی کوتاہی پائی جاتی ہے کہ بڑی تقریب اور لمبی دعوت کے اہتمام میں عقیقہ کو ٹلا دیا جاتا ہے اور بسا اوقات اولاد جوان ہوجاتی ہے لیکن اس کا عقیقہ نہیں ہوتا جس کی وجہ سے عقیقہ کا مقصد ہی فوت ہوجاتاہے اور بعد میں عقیقہ کے نام پر محض ایک رسم نبھائی جاتی ہے جو بالکل مناسب نہیں
◆☜ عقیقہ میں دعوت اصل نہیں ہے بلکہ جانور کا ذبح کرنا اصل ہے پھر اس کا گوشت خواہ کچا بانٹ دیا جائے یا پکا کر کھلا دیا جائے حسب سہولت دونوں باتوں کا اختیار ہے اس میں بلاوجہ تکلفات کرنا بہتر نہیں ہے
◆☜ اسی طرح ایک اہم حکم بچوں کے بارے میں یہ ہے کہ بچپن ہی میں ان کی ختنہ کرادی جائے جو ایک اسلامی شعار کی حیثیت رکھتی ہے
[ عالمگیری ۵/ ۳۵۷]
◆☜ اور تجربہ یہ ہے کہ جتنی جلد ختنہ کرادی جائے اتناہی بہتر ہوتا ہے کیوں کہ بڑی عمر میں اس عمل کو انجام دینے سے بڑی دشواریاں پیش آجاتی ہیں
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H