Article Image

◆☜ قسط نمبر (۱۹)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 احسان 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۱۹) 🌸
✉️ بچوں کے نام اچھے رکھیں ✉️


💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞

☜📚 بچوں کے بارے میں دوسرا ہم حکم یہ ہے کہ ان کا اچھا سا نام رکھا جائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
📚 إِنَّكُمْ تُدْعَوْنَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِأَسْمَائِكُمْ وَأَسْمَاءِ اٰبَائِكُمْ فَأَحْسِنُوْا أَسْمَاءَوكُمْ 📚
[ ابوداؤد شریف کتاب الادب ۲/ ۶۷۶ رقم ۴۹۴۸]
◆☜ تمہیں قیامت کے دن تمہارے اور تمہارے باپ کے ناموں سے پکارا جائے گا لہٰذا بچوں کے نام اچھے رکھا کرو
🌸 اور ایک روایت میں ہے کہ پیغمبرعلیہ السلام نے ارشاد فرمایا 🌸
📚 أَحَبُّ الأَسْمَاءِ إِلیَ اللّٰهِ عَبْدُ اللّٰهِ وَعَبْدُ الرَّحْمٰنِ 📚
[ ابوداؤد ۲/ ۶۷۶ رقم ۴۹۴۹ مسلم ۲/ ۲۰۶ رقم ۲۱۳۲ سنن الترمذی ۲/ ۱۱۰ رقم ۲۸۳۳]
◆☜ اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمٰن ہیں
◆☜ محدثین نے لکھا ہے کہ ہر وہ نام جو اللہ تعالٰی کے کسی نام کی طرف منسوب ہو وہ سب پسندیدہ ہیں
◆☜ مثلاً فیض الرحمٰن فضل الرحمٰن عبدالودود وغیرہ
[ العرف الشذی علی الترمذی ۲/ ۱۱۰]
◆☜ نیز پیغمبر علیہ السلام نے یہ بھی فرمایا کہ اپنے بچوں کے نام انبیاء علیہم السلام اور نیک لوگوں کے ناموں پر رکھا کرو
[ ابوداؤد شریف ۲/ ۶۷۶ رقم ۴۹۵۰ نسائی ۲/ ۱۲۲ رقم ۳۲۶۴]
◆☜ اور ایک ضعیف روایت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد بھی مروی ہے کہ جو شخص اپنے بچے کا نام محمد رکھے تو میں قیامت کے دن اس کی سفارش کروں گا
[ معجم طبرانی بحوالہ العرف الشذی علی الترمذی ۲/ ۱۱۰]
◆☜ نیز ایک روایت میں یہ ہے کہ سب سے سچا نام حارث اور ہمام ہے
[ ابوداؤدشریف ۲/ ۶۷ رقم ۴۹۵۰ مسنداحمد ۴/ ۳۴۵ رقم ۱۹۲۴۱ سنن کبری ۱۴/ ۲۶۶ رقم ۱۹۸۵۰]
◆☜ حارث کے معنی کاشت کار کے آتے ہیں اور ہر آدمی آخرت کے اعتبار سے یقیناً کاشت کار ہے اور ہمام کے معنی فکر مند کے آتے ہیں اور کوئی بھی انسان دنیا میں فکر سے خالی نہیں ہے
◆☜ اِن ہدایات سے معلوم ہوتاہے کہ اچھا نام رکھنا بھی اولاد کے ساتھ منجملہ احسانات میں سے ایک احسان ہے آج افسوس کی بات یہ ہے کہ لوگ کھلاڑیوں اور ایکٹروں کے ناموں پر اپنے بچوں کا نام رکھتے ہیں اور بعض لوگوں کونت نئے نام رکھنے کا خبط سوار رہتاہے اور یہ سوچتے ہیں کہ ایسا نام رکھا جائے جو آج تک دنیا میں کسی نے نہ رکھا ہو جس کی بناپر نہایت لغو قسم کے اسماء مسلم معاشرہ میں رائج ہوگئے ہیں ان ناموں سے احتراز لازم ہے
◆☜ نیز بعض لوگ خام خیالی میں مبتلا ہیں کہ پیدائش کی تاریخ اور وقت دیکھ کر جو نام تجویز کیا جائے وہ بہتر ہوتاہے حالانکہ اس خیال کی شرعاً کوئی اصل نہیں ہے یہ محض من گھڑت بات ہے ایسی جاہلانہ رسومات سے بھی اجتناب کرنا چاہئے اور اگر کسی کا ایسا نام رکھا گیا ہے جو معنی کے اعتبار سے مناسب نہیں ہے تو بعد میں اسے بدل دینا چاہئے چنانچہ روایت میں مروی ہے کہ ایک عورت کا نام عاصیہ تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام بدل کر جمیلہ رکھ دیا اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں کہ پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام ناپسندیدہ نام کو بدل دیا کرتے تھے
[ ترمذی شریف ۲/ ۱۱۱ ]
◆☜ نیز پیغمبر علیہ السلام کو ایسے نام بھی ناپسند تھے جن سے اپنی تعریف اور بڑائی ثابت ہوتی ہو چنانچہ روایت میں ہے کہ آپ کی ربیبہ حضرت زینب بنت ابی سلمہ کا پہلا نام برّہ تھا جس کے معنی نیک کے آتے ہیں تو پیغمبر علیہ السلام نے فرمایا
📚 لَاتُزَكُّوْا أَنْفُيسَكُمْ اَللّٰهُ أَعْلَمُ بِأَهْلِ الْبِرِّةمِنْكُمْ 📚
[ ابوداؤد ۲/ ۶۷۷ رقم ۴۹۵۳ صحیح مسلم ۲/ ۲۰۸ رقم ۲۱۴۲]
◆☜ اپنے آپ کو پارسا مت کہا کرو اللہ کو خوب معلوم ہے کہ تم میں سے کون نیک ہے
◆☜ اس پر سوال کیا گیا کہ پھر ہم کیا نام رکھیں تو آپ نے فرمایا کہ اس کا نام زینب رکھ دو
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H