Article Image

*اسمِ فاعل اور صفت مشبہ میں باریک فرق:-*

اسمِ فاعل اور صفت مشبہ میں باریک فرق:-
اسمِ فاعل اور صفتِ مشبہ دونوں ہی کسی اسم کی صفت واقع ہوتے ہیں؛ پہلے کی مثال زید سامع
دوسرے کی مثال زید سمیع
ظاہرا دونوں "زید" کی صفت ہیں لیکن دونوں میں ایک فرق ہے کہ اسمِ فاعل میں زمانے کی قید ہوتی ہے یعنی حدوث ہوتا ہے جیسے مثالِ مذکور میں زید پہلے سامع نہ تھا پھر ہوا پھر ختم ہوگیا
جبکہ صفتِ مشبہ میں ثبوت ہوتا ہے جیسے مذکورہ مثال میں کہ زید پہلے بھی سمیع تھا اور اب بھی سمیع ہے اور جب تک اس کی زندگی ہے، رہے گا۔
مزید آسان الفاظ میں یوں سمجھا جائے کہ زید ایک کمرے میں بیٹھا ہے اور اسے کسی قسم کی آواز نہیں آرہی تو وہ سامع نہیں کیوں کہ اس نے کچھ سنا ہی نہیں لیکن سمیع ہے کیوں کہ اس میں سننے کی صلاحیت ہے،
اسی طرح ایک کلاس میں طلبہ بیٹھے تھے تو اچانک ایک آواز آکر ختم ہوگئی تو اب جب وہ سن رہے تھے تو وہ سامع تھے لیکن چونکہ اب وہ آواز ختم ہوگئی لہذا وہ سامع نہ رہے بایں وجہ کبھی اللہ کو راحم نہیں کہا گیا بلکہ ہمیشہ سے وہ رحیم ہی ہے اور رہے گا۔


Follow the امام سیبویہ اکیڈمی، دیوبند channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VaiOiKC7YScxHHOqrH3i
7091402036
--------------------


-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H