ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولا نا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
شیخ کو مریدین کے حالات دوسروں پر ظاہر نہ کرنے چاہئیں
ارشاد فرمایا کہ شیخ کو یہ جائز نہیں ہے کہ مریدین کے احوال کو ایک دوسرے کے روبرو ظاہر کرے کیونکہ اس سے مریدوں کو ضرر ہوتا ہے۔ ان کے آپس میں رشک اور حسد پیدا ہوتا ہے اور ایک کو دوسرے کا وظیفہ پڑھنے کی ہوس پیدا ہوتی ہے حالانکہ بعض اوقات یہ اس کے مناسب حال نہیں ہوتا۔ اسی طرح طبیبث ظاہری اگر مریض کا حال جس کو وہ پوشیدہ رکھتا ہے، ظاہر کرے تو وہ خائن ہے، مثلاً یہ ہرگز جائز نہیں کہ لوگوں سے کہتا پھرے کہ فلاں شخص سوزاک میں مبتلا ہے، فلاں عورت مرضِ رحم میں ہے اور شیوخ جو مرید کو تنہائی میں لے جاکر تعلیم کرتے ہیں اس کی بھی یہی مصلحت ہے کہ ایک کا حال دوسرے پر ظاہر نہ ہو۔ دوسرے یہ بھی مصلحت ہے کہ اس کے دل میں تعلیم کی وقعت ہو۔
(آدابِ شیخ و مرید، صفحہ ۲۰۰)
https://chat.whatsapp.com/FJzf3IUx8dM4t003BnsTEA
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H