╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۴۵)
◆☜ جماعت کا نظام کیوں ہے؟
◆☜ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے با جماعت کا نظام قائم فرمایا اور ہر مسلمان کےلئے جو بیماریا کسی وجہ سے معذورنہ ہو جاعت سے نماز ادا کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ اس نظام جماعت کا خاص راز اور اس کی خاص الخاص حکمت یہی ہے کہ اس کے ذریعہ افرادِ اُمت کا روزانہ بلکہ ہر روز پانچ مرتبہ احتساب ہوتاہے۔
◆☜ نیز تجربہ اور مشاہدہ ہے کہ اس جماعتی نظام کے طفیل بہت سے وہ لوگ بھی پانچوں وقت کی نماز پابندی سے ادا کرتے ہیں جو عزیمت کی کمی اور جذبے کی کمزوری کی وجہ سے انفرادی طور پر بھی کبھی ایسی پابندی نہ کرسکتے۔
◆☜ علاوہ ازیں با جماعت کا یہ نظام بجائے خود افرادِ امت کی دینی تعلیم وتربیت کا اور دوسرے کے احوال سے باخبری کا ایک ایسا غیر رسمی اور بےتکلف انتظام بھی ہے جس کا بدل سوچا بھی نہیں جاسکتا۔
◆☜ نیز نمازِ جماعت کی وجہ سے مسجد میں عبادت وانابت اور توجہ الی اللہ و دعوت صالحہ کی جو فضا قائم ہوتی ہے اور زندہ قلوب پر اس کے جو اثرات پڑتے ہیں اور اللہ تعالٰی کی طرف اس کے مختلف الحال بندوں کے قلوب ایک ساتھ متوجہ ہونے کی وجہ سے آسمانی رحمتوں کا جو نزول ہوتاہے اور جماعت میں اللہ تعالٰی کے مقرب فرشتوں کی شرکت کی وجہ سے (جس کی اطلاع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت سی احادیث میں دی ہے) نماز جیسی عبادت میں فرشتوں کی جو معیت اور رقاقت نصیب ہوتی ہے یہ سب اسی نظام جماعت کے برکات ہیں۔
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H