Article Image

◆☜ قسط نمبر (۱۷)


╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 احسان 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۱۷) 🌸
✉️ اَولاد کے ساتھ، احسان ✉️


💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞

☜📚 اَولاد اللہ تعالٰی کا عظیم عطیہ ہے جس کے ذریعہ انسان دُنیوی و اخروی بےشمار منافع وفوائد حاصل کر سکتاہے اولاد کا حصول صرف اللہ تعالٰی کی عطا پر منحصرہے وہ جس کو چاہتا ہے اس نعمت سے سرفراز کرتاہے اس کی مرضی نہ ہو تو یہ نعمت ہزار کوششوں کے باوجود انسان کو حاصل نہیں ہوسکتی ارشاد خداوندی ہے
📚 لِلّٰہِ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ یَخۡلُقُ مَا یَشَآءُ ؕیَہَبُ لِمَنۡ یَّشَآءُ اِنَاثًا وَّ یَہَبُ لِمَنۡ یَّشَآءُ الذُّکُوۡرَ، اَوۡ یُزَوِّجُہُمۡ ذُکۡرَانًا وَّ اِنَاثًا ۚ وَ یَجۡعَلُ مَنۡ یَّشَآءُ عَقِیۡمًا ؕ اِنَّہٗ عَلِیۡمٌ قَدِیۡرٌ 📚
[ سورۃ الشوریٰ ۴۹ ۵۰]
◆☜ اللہ ہی کی حکومت ہے آسمانوں میں اور زمین میں وہ جو چاہے پیدا کرتاہے جس کو چاہے بیٹیاں بخشتا ہے اور جس کو چاہے بیٹے یا ان کو دیتاہے بیٹے اور بیٹیاں دونوں اور جس کو چاہے بانجھ کر دیتا ہے وہ سب کچھ جاننے والا اور قدرت والا ہے
◆☜ بریں بنا انسان پر لازم ہے کہ وہ اولاد کی نعمت پر تہہ دل سے شکر بجا لائے اور اولاد کے ساتھ احسان کا معاملہ کرے اور سب سے بڑا احسان اولاد پر یہ ہے کہ آدمی اولاد کی اخروی کامیابی کی سب سے زیادہ فکر کرے اور انہیں ایسے کاموں سے بجائے جو آخرت میں ناکامی کا سبب ہیں
🌸 اللہ تعالٰی نے ارشاد فرمایا 🌸
📚 یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَکُمۡ وَ اَہۡلِیۡکُمۡ نَارًا وَّ قُوۡدُہَا النَّاسُ وَ الۡحِجَارَۃُ عَلَیۡہَا مَلٰٓئِکَۃٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا یَعۡصُوۡنَ اللّٰہَ مَاۤ اَمَرَہُمۡ وَ یَفۡعَلُوۡنَ مَا یُؤۡمَرُوۡنَ 📚
[ سورۃ التحریم ۶]
◆☜ اے ایمان والو! بچاؤ اپنی جان کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے جس کا ایندھن ہیں آدمی اور پتھر اس پر تندخو زبردست فرشتے مقرر ہیں نافرمانی نہیں کرتے اللہ کی جو بات فرمائے ان کو اور وہی کام کرتے ہیں جو ان کو حکم ہو
◆☜ اسی بنا پر انبیاء علیہم السلام نے اپنی اولاد کی صلاح وفلاح کی بہت زیادہ فکر فرمائی سیدنا حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا
📚 وَ اِذۡ قَالَ اِبۡرٰہِیۡمُ رَبِّ اجۡعَلۡ ہٰذَا الۡبَلَدَ اٰمِنًا وَّ اجۡنُبۡنِیۡ وَ بَنِیَّ اَنۡ نَّعۡبُدَ الۡاَصۡنَامَ رَبِّ اِنَّہُنَّ اَضۡلَلۡنَ کَثِیۡرًا مِّنَ النَّاسِ ۚ فَمَنۡ تَبِعَنِیۡ فَاِنَّہٗ مِنِّیۡ ۚ وَ مَنۡ عَصَانِیۡ فَاِنَّکَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ، رَبَّنَاۤ اِنِّیۡۤ اَسۡکَنۡتُ مِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ بِوَادٍ غَیۡرِ ذِیۡ زَرۡعٍ عِنۡدَ بَیۡتِکَ الۡمُحَرَّمِ ۙ رَبَّنَا لِیُـقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ فَاجۡعَلۡ اَفۡئِدَۃً مِّنَ النَّاسِ تَہۡوِیۡۤ اِلَیۡہِمۡ وَارۡ زُقۡہُمۡ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّہُمۡ یَشۡکُرُوۡنَ ، رَبَّنَاۤ اِنَّکَ تَعۡلَمُ مَا نُخۡفِیۡ وَ مَا نُعۡلِنُ ؕ وَ مَا یَخۡفٰی عَلَی اللّٰہِ مِنۡ شَیۡءٍ فِی الۡاَرۡضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ ، اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡ وَہَبَ لِیۡ عَلَی الۡکِبَرِ اِسۡمٰعِیۡلَ وَ اِسۡحٰقَ ؕ اِنَّ رَبِّیۡ لَسَمِیۡعُ الدُّعَآءِ ، رَبِّ اجۡعَلۡنِیۡ مُقِیۡمَ الصَّلٰوۃِ وَ مِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ ٭ۖ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلۡ دُعَآءِ ، رَبَّنَا اغۡفِرۡ لِیۡ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ یَوۡمَ یَقُوۡمُ الۡحِسَابُ 📚
[ سورۃ ابراھیم ۳۵ ۴۱]
◆☜ اور جب کہا ابراہیم علیہ السلام نے کہ اے میرے رب! اس شہر کو امن والا بنا دیجئے اور مجھ کو اور میرے فرزندوں کو بتوں کی عبادت سے بچائے رکھئے اے میرے پروردگار یقیناً ان بتوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کردیا ہے پھر جو شخص میرے راستہ پر چلے گا وہ تو میرا ہے ہی اور جس نے میری نافرمانی کی سو آپ بخشنے والے مہربان ہیں اے میرے رب میں نے اپنی کچھ اولاد کو آپ کے قابل تعظیم گھر کے قریب بے آباد میدان میں بسایا ہے اے میرے پروردگار تاکہ وہ نماز کو قائم رکھیں لہٰذا آپ کچھ لوگوں کے دل ان کی طرف مائل کردیجئے اور انہیں پھل فروٹ کھانے کو دیجئے تاکہ وہ شکر کریں اے ہمارے رب یقیناً آپ ہماری چھپی اور ظاہر باتوں کو جانتے ہیں اور اللہ پر کچھ بھی زمین میں پوشیدہ نہیں ہے اور نہ آسمان میں ہر طرح کا شکر اللہ کےلئے ہے جس نے مجھ کو بڑھاپے میں اسماعیل اور اسحٰق عطا کئے بےشک میرا پروردگار دعاؤں کا سننے والاہے اے میرے رب مجھ کو اور میری اولاد کو نماز کا قائم رکھنے والا بنا دیجئے اور اے میرے رب میری دعا قبول فرمالیجئے اور اے ہمارے رب میری اور میرے ماں باپ کی اور تمام ایمان والوں کی مغفرت فرما دیجئے جس دن حساب قائم ہوگا
◆☜ دیکھئے مذکورہ آیات میں اولاد سے کس طرح شفقت کا اظہار فرمایا گیا اور ساتھ میں کیسی نیاز مندی سے اس نعمت پر اللہ تعالٰی کی حمدوثنا کی گئی جو پوری انسانیت کےلئے مو جبِ ہدایت اور قابل تقلید ہے
◆☜ نیز سیدنا حضرت ابراہیم علیہ السلام اور آپ کے پوتے حضرت یعقوب علیہ السلام نے اپنی اولادوں کو دین پر جینے اور دین ہی پر مرنے کی تاکیدی وصیت فرمائی ہے ارشاد خداوندی ہے
📚 وَ وَصّٰی بِہَاۤ اِبۡرٰہٖمُ بَنِیۡہِ وَ یَعۡقُوۡبُ ؕ یٰبَنِیَّ اِنَّ اللّٰہَ اصۡطَفٰی لَکُمُ الدِّیۡنَ فَلَا تَمُوۡتُنَّ اِلَّا وَ اَنۡتُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ 📚
[ سورۃ البقرۃ ۱۳۲]
◆☜ اور ابراہیم ویعقوب یہی وصیت فرماگئے اپنے بیٹوں کو کہ اے بیٹو! اللہ نے تمہارے لئے دین منتخب فرمالیا ہے تو تم اسلام ہی پر جان دینا
◆☜ اور حضرت یعقوب علیہ السلام نے وفات سے پہلے سب سے زیادہ اہمیت اس بات کو دی کہ اپنی اولاد کے عقیدہ کی طرف سے اطمینان حاصل کریں ارشاد خداوندی ہے
📚 اَمۡ کُنۡتُمۡ شُہَدَآءَ اِذۡ حَضَرَ یَعۡقُوۡبَ الۡمَوۡتُ ۙ اِذۡ قَالَ لِبَنِیۡہِ مَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِیۡ ؕ قَالُوۡا نَعۡبُدُ اِلٰہَکَ وَ اِلٰـہَ اٰبَآئِکَ اِبۡرٰہٖمَ وَ اِسۡمٰعِیۡلَ وَ اِسۡحٰقَ اِلٰـہًا وَّاحِدًا ۚۖ وَّ نَحۡنُ لَہٗ مُسۡلِمُوۡنَ 📚
[ سورۃ البقرۃ ۱۳۳]
◆☜ کیا تم یعقوب کی وفات کے وقت موجود تھے جب کہا اپنے بیٹوں کو کہ تم کس کی عبادت کرو گے میرے بعد؟ بولے ہم بندگی کریں گے تیرے رب کی اور تیرے باپ دادوں کے رب کی جو ابراہیم اور اسماعیل اور اسحٰق ہیں وہی ایک معبود ہے اور ہم سب اسی کے فرماں بردار ہیں
◆☜ اس آیت میں ہر باپ کےلئے نصیحت ہے کہ وہ اولاد کی مادی خیر خواہی سے زیادہ سے دینی خیر خواہی کی فکر کرے اور اس میں ہرگز غفلت نہ برتے
◆☜ قرآن پاک میں اللہ تعالٰی نے اپنے خاص بندوں (عبادالرحمٰن) کی صفات بیان کرتے ہوئے ایک اہم صفت یہ بیان فرمائی ہے کہ وہ اس طرح اللہ تعالٰی سے دعا کرتے ہیں
📚 رَبَّنَا ہَبۡ لَنَا مِنۡ اَزۡوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعۡیُنٍ وَّ اجۡعَلۡنَا لِلۡمُتَّقِیۡنَ اِمَامًا 📚
[ سورۃ الفرقان ۷۴]
◆☜ اے رب! ہم کو ہماری عورتوں اور اولاد کی طرف سے آنکھیں کی ٹھنڈک عطا فرمایئے اور ہم کو پرہیزگاروں کا پیشوا بنا دیجئے
◆☜ ظاہر ہے کہ وہی اولاد آنکھیں کی ٹھنڈک بن سکتی ہے جو دین دار اور والدین کی فرماں بردار ہو اور اہل تقویٰ کا پیشوا بنانے کی دعا کا مطلب یہ ہے کہ ہماری نسلوں میں تقویٰ والے لوگ موجود ہیں
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H