Article Image

◆☜ قسط نمبر (۱۶)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 احسان 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۱۶) 🌸
✉️ وفات کے بعد والدین کے حقوق ✉️


💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞

☜📚 والدین کی وفات کے بعد بھی ان کے حقوق کا خیال رکھنا ضروری ہے حضرت ابواسید مالک بن ربیعہ ساعدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ قبیلہ بنوسلمہ کا ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول کیا کچھ نیکیاں ایسی بھی ہیں جو مجھے والدین کی وفات کے بعد انجام دینی ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہاں درج ذیل کام تمہیں کرنے ہوں گے
📚 اَلصَّلاَةُ عَلَيْهِمَا، وَالإسْتِغْفَارُ لَهُمَاوَإِنْفَاذُ عَهْدِهِمَا مِنْ بَعْدِهِمَا، وَصِلَةُ الرَّحْمِ الَّتِيْ لاتُوْصِلُ إِلَّابِهِمَا، وَإِكْرَامُ صَدِيْهِمَا 📚
[ ابوداؤد ۲/ ۶۹۹ رقم ۵۱۴۲ ابن ماجہ ۲/ ۲۶۰ رقم ۳۶۶۴ الترغیب والترھیب ۵۳۷]
◆☜(۱) ان کے حق میں دعائے خیر کرنا
◆☜(۲) ان کی مغفرت چاہنا
◆☜(۳) ان کے بعد ان کے وعدوں کو پورا کرنا
◆☜(۴) ان کے رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنا
◆☜(۵) ان کے دوستوں کا اعزاز واکرام کرنا
◆☜ عبداللہ ابن دینار کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مکہ معظّمہ کے راستہ میں ایک دیہاتی شخص ملا تو حضرت ابن عمر نے اسے سلام کر کے اپنا گدھا سواری کےلئے دے دیا اور ساتھ میں جو عمامہ آپ نے خود پہن رکھا تھا وہ اتار کر اسے پہنا دیا ساتھیوں نے عرض کیا کہ حضرت یہ تو دیہات کے لوگ معمولی پذیرائی سے خوش ہوجاتے ہیں آپ نے اس آدمی کا اتنا اکرام کیوں کیا تو حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اس شخص کے والد میرے والد حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دوست تھے اور میں نے خود نبی اکرم صلی اللہ عنہ کا یہ ارشاد سنا ہے آپ نے فرمایا ہے
📚 اِنَّ اَبَرِّصِلَةُ الْوَلَدِ اَهْلَ وُدِّ اَبِيْهِ 📚
[ مسلم ۲/ ۳۱۴ رقم ۲۵۵۲ الترغیب والترھیب ۵۳۷]
◆☜ نیکی پر نیکی یہ ہے کہ لڑکا اپنے والد کے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ حسن سلوک کرے
◆☜ اس لئے احسان کے عمومی مفہوم میں مذکورہ بالا تمام امور کی رعایت شامل ہے اللہ تعالٰی ہم سب کو ہر اعتبار سے محسنین میں شامل فرمائیں اور کوتاہیوں کو درگذر فرمائیں آمِينْ يَا رَبَّ الْعَالَمِين
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H