╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 احسان 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۱۵) 🌸
✉️ جنت کے دروازے ✉️
﷽
💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞
☜📚 بہر حال والدین کے معاملہ میں ہر وقت اللہ سے ڈرنے کی ضرورت ہے وہ با حیات ہوں تو ان کے وجود کو عظیم نعمت تصور کیا جائے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما کا ارشاد ہے کہ جس نے اس حالت میں صبح کی کہ اس کے والدین اس سے خوش ہیں تو اس کےلئے جنت کے دو دروازے کھول دئے جاتے ہیں اور اگر والدین میں سے ایک باحیات ہو تو ایک دروازہ کھول دیا جاتاہے اور شام کو بھی یہی معاملہ پیش آتاہے اس کے برخلاف اگر صبح اس حالت میں کی کہ والدین ناراض ہیں تو اس کےلئے جہنم کے دروازے کھل جاتے ہیں اور اگر والدین میں سے ایک ہو تو ایک دروازہ کھلتاہے اور شام کو بھی یہی صورت پیش آتی ہے تو حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما سے پوچھا گیا کہ اگرچہ والدین حق تلفی کرنے والے ہوں پھر بھی یہی حکم ہے آپ نے فرمایا کہ ہاں پھر بھی یہی معاملہ ہے
[ الترغیب والترھیب للیافعی ۱۰۶ کنزالعمال ۱۶/ ۱۹۹ رقم ۴۵۵۳۱]
◆☜ بعض کتابوں میں منقول ہے کہ ایک شخص اپنی والدہ کے جنازہ کے پیچھے بڑی بےقراری سے روتا چلارہاتھا کسی نے اسے دلاسہ دیا کہ آخر اتنا روتے کیوں ہو موت سے تو کسی کو رستگاری نہیں ہے یہ تو مقررہ وقت پر آکر ہی رہتی ہے اس نے جواب دیاکہ بےشک موت کا وقت مقررہے لیکن مجھے افسوس اس پر ہے کہ والدہ کی وفات کی وجہ سے میرے لئے جنت کا ایک دروازہ بند ہوگیا
[ الترغیب ولترھیب للیافعی ۱۰۷]
◆☜ اس لئے اس عظیم نعمت کی قدر دانی لازم ہے آدمی اندازہ نہیں لگا سکتا کہ والدین کی دعاؤں اور تو جہات سے اسے دینی دنیوی کیا کیا مراتب اور مفادات حاصل ہوسکتے ہیں جس دلی تڑپ سے والدین اولاد کےلئے دعا کرسکتے ہیں دُنیا میں اور کوئی نہیں کرسکتا اور بارگاہِ حق میں ان کی دعائیں جو قبولیت کا شرف حاصل کرتی ہیں وہ عموماً اوروں کو نصیب نہیں ہوتا بعض روایات میں ہے کہ والد کی دعا اولاد کے حق میں اسی طرح قبول ہوتی ہے جیسے نبی کی دعا امت کے حق میں قبول ہوتی ہے
◆☜ الہٰذا پوری کوشش رہنی چاہئے کہ ہم زندگی میں اپنے لئے والدین کی بیش قیمت اور انمول دعائیں سمیٹ لیں جو ہمارے لئے قدم قدم پر کام آئیں گی اور ہر طرح کی خیرات وبرکات کے حصول کا سبب بنیں گی انشاء اللہ تعالٰی
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H