Article Image

مفتی طارق مسعود صاحب اور سوشل میڈیائی مچھکرین

سوشل میڈیائی مچھکرین کی بے چینی کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ مفتی صاحب نے نتن یاہو سے ہاتھ ملا لیا ہے،
علمی شخصیات سے اختلاف کے آداب ہوتے ہیں، یہ علمی اختلاف ہے جو ہمارے اکابرین کے علم میں ہے، اس پر گفت و شنید اور بحث و مباحثہ جاری ہے، ہم جیسے چھوٹوں کے لئے اس پرخاردار وادی کے خاردار گلوں سے الجھ کر خوار ہونے کی جد و جہد کرنا مناسب نہیں ہے، اور ان کی تمام خدمات جلیلہ کو یکسر پشت ڈال کر ان کی ذاتیات پر کیچڑ اچھالنا اوچھی حرکت ہے،
جلد بازی میں بے جا تبصرہ بازی ایک علمی اور قیمتی گوہر کی عوامی گرفت اور سماجی پکڑ کو متاثر کر سکتی ہے، اس بحت سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں

سید عارف کی ایک غزل کے چند اشعار سے محظوظ ہوں:

لغزشوں سے ماورا تو بھی نہیں میں بھی نہیں
دونوں انساں ہیں خدا تو بھی نہیں میں بھی نہیں

تو مجھے اور میں تجھے الزام دیتا ہوں مگر
اپنے اندر جھانکتا تو بھی نہیں میں بھی نہیں

مصلحت نے کر دیا دونوں میں پیدا اختلاف
ورنہ فطرت کا برا تو بھی نہیں میں بھی نہیں

چاہتے دونوں بہت اک دوسرے کو ہیں مگر
یہ حقیقت مانتا تو بھی نہیں میں بھی نہیں

اسجد سبحانی ارریاوی
21 ستمبر 2024ء

واٹس ایپ چینل لنک:
https://whatsapp.com/channel/0029VaiUUrXKrWQwpkiVbd0M

--------------------



-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H