سیاہ ہینڈ بیگ، لمبہ جبہ، کالی آنکھوں پر سفید چشمے کی عبا، مزین داڑھی، گول مٹول ٹوپی، ثنایا انیاب اور ضواحک و نواجذ کے چند دانوں پر مشتمل یہ حسین و پرنور چہرہ برادر فرحان وسیم کا ہے۔ یہ آج اپنی محنت اور الہی مشیت کے باعث ایک ایسے مبارک سفر پر روانہ ہو چکے ہیں جس کی تمنا ہر مسلمان کے دل میں ایک ٹیس بن کر رہ رہ کر اٹھتی ہے کہ بس کسی پل مکہ و مدینہ کی ان گلیوں کے خاک سے بوسہ زن ہو جائیں جسے آقا نے اپنے قدموں سے معطر کیا ہو۔
امسال بغرضِ عمرہ ہماری فہرست رفیقاں میں سے تین خاص ترین احباب کا مدینہ سے بلاوا آیا ہے، ایک بڑے بھائی اظہر منصور ندوی، دوسرے برادر فرحان وسیم، تیسرے سراغ زندگی کی دیرینہ قاری و مضمون نگار بنت شوکت علی۔
مسرت سے سرشار ان کے قلوب تو نغمہ سنج ہونگے کہ مدینہ کا سفر ہے اور میں فرحیدہ فرحیدہ۔ مگر ادھر اپنی شومئی قسمت پر ترس کھا کر بس اتنا زبان حال سے ادا ہوگا کہ مدینہ کا سفر ہے اور میں نمدیدہ نمدیدہ۔
خیر! رب ان تمام کا یہ سفر مبارک اور مبرور مقبول کرے۔ اور ہمارے لیے بھی کوئی سبیل کرے۔ آمین ثم آمین
اظفر منصور
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H