الحمد للہ علی ذلک
سابق اسرائیلی جنرل #شامنی نے منگل کے روز نیویارک ٹائمز کے ساتھ ایک انٹریو میں اسرائیل کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ:
"حماس جنگ جیت رہا ہے جبکہ اسرائیل جنگ ہار رہا ہے"۔
اس نے کہا کہ: "ہم غزہ کے دلدل میں پھنس گئے ہیں"۔
اسکا کہنا تھا کہ حماس کی عسکری صلاحیتیں بلاشبہ کم ہو گئی ہیں لیکن یہ اب بھی غزہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق سابق اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں حماس کی شکست کے امکانات نظر نہیں آتے ہیں۔
ایک سینئر دفاعی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر منگل کو علیحدہ طور پر اے بی سی نیوز کو بتایا کہ "ہم جنگ ہار رہے ہیں، ہم یرغمالیوں کو کھو رہے ہیں۔"
یہ بات تو بہت پہلے ہی سے کہی جا رہی ہے اور دنیا پر عیاں ہے کہ اسرائیل اس جنگ کو کبھی نہیں جیت سکتا، وہ یہ جنگ ہار چکا ہے، یہی اسکا مقدر بھی ہے، گاہے گاہے اسرائیلی دجالیوں کی جانب سے غیر آفیشیلی طور پر ایسے تبصرے آتے رہے ہیں لیکن اب دجالیوں نے آفیشیل طور پر بھی اپنی شکست کا اعلان شروع کردیا ہے، ایسے تبصرے جانبازوں کے لیے حوصلہ افزا ہیں اور مسلمانان عالم کے لیے مژدۂ جانفزا ہے۔
ان شاءاللہ العزیز بہت جلد یہود و صہیون مقبوضہ فلسطین کو چھوڑ کر بھاگنے پر بھی مجبور ہوں گے، فلسطین ایک بار پھر اپنی مکمل زمین کے ساتھ آزاد ہوگا، مسجد اقصی صہیونی چنگل سے آزاد ہوگی، اور عنقریب آزاد فلسطین کا قیام عمل میں آئے گا۔ ان شاءاللہ عزوجل
نصر من اللہ وفتح قریب باذن اللہ سبحانہ وتعالیٰ۔
عاطف شبلی
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H