Article Image

ربیع الاول کے تقاضے!


-اس مبارک مہینے کا پہلا اور اساسی تقاضا یہ ہے کہ ہر مسلمان اپنی زندگی اور معاش میں رسول اللہ ﷺ کی سیرت اور سنت کی مکمل پیروی پر بھرپور توجہ دے اور اپنے تمام اعمال کو سنت نبوی کا عملی نمونہ بنائے۔

-اس ماہ کا ایک مطالبہ یہ بھی ہے کہ سرورِ دو عالم ﷺ کا امتی اپنے روز وشب کا کچھ حصہ مثلا آدھا گھنٹہ، ہر روز سیرت نبوی ﷺ کے مطالعہ کے لیے مختص کرے، خود اس کا مطالعہ کرے، اپنی فیملی اور خاندان کو پڑھائے اور اپنے نفس کا محاسبہ بھی کرتا رہے کہ اس نے جو پڑھا اس پر کس حد تک عمل کیا؟!

-اس مبارک مہینہ کے توسط سے ایک تجویز یہ بھی ہے کہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم کے ہر مرحلے پر سیرت نبوی کو تعلیم کا لازمی مضمون بنایا جائے اور ایک ایسا وقت مقرر کیا جائے جس میں روزانہ میڈیا پر سیرت رسول کا درس دیا جائے۔

-اس مہینے کا خاص طور پر اہل علم سے یہ تقاضا ہے کہ سیرت نبوی کو تحریری یا تقریری شکل میں لوگوں اور عوام میں اس طرح پھیلائیں جس سے ان کے لیے سمجھنا آسان ہو اور وہ سیرت کو اپنی زندگی کے تمام معاملات میں حل کرنے کے لیے ایک اسوہ حسنہ بناسکے۔

✍️ شاد محمد شاد

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H