Article Image

وقف دارالعلوم دیوبند

‌وقف دارالعلوم دیوبند

مردے از غیب بروں آید وکارے بکند

میں وہ زمانہ یاد کرتاہوں تو لگتا ہے خواب دیکھ رہاہوں ، زیادہ پرانی بات نہیں ہے مظاہرعلوم میں میرے طالب علمی کے زمانے جب کبھی دیوبند جاتا تھا تو تعلیم جامع مسجد اور اس کے حجروں میں ہوتی تھی،قیام گاہیں پورے دیوبند میں پھیلی ہوئی تھیں،نہ صحیح طور پر پڑھانے کی جگہ نہ پڑھنے کا ٹھکانہ،نہ رہنے کی جگہ نہ پکانے کا موقع ،دفتر کہیں تھے، رجسٹر کہیں،دارالعلوم وقف کو چندہ دینے سے منع کیا جاتا تھا ،مخالفین کی ٹیم نہیں پور جماعت تھی، خوب یاد ہے کئی بار فقیہ الاسلام حضرت مولانا مفتی مظفرحسین ناظم مظاہرعلوم وقف نے بڑی رقمیں اصحاب ثروت سے ادھارلے کر وقف دارالعلوم کے روح رواں حضرت مولانا محمد سالم قاسمی رحمہ اللہ کو بھیجی تھیں۔

اف یا اللہ اس زمانے کے طلبہ نے کتنی مشقتیں برداشت کرکے تعلیم حاصل کی ہے اور آج اسی وقف دارالعلوم کو دیکھتا ہوں تو آنکھیں خیرہ ہوجاتی ہیں۔ہر بار حاضری پر حیرت انگیز تبدیلی وترقی نظر آتی ہے اور ان ترقیات کو دیکھ کر دل سے نکلتا ہے ع

مردے از غیب بروں آید وکارے بکند

اللہ تعالی نوجوان عالم ،سعید ابن سعید ابن سعید ابن سعید مولانا محمد شکیب قاسمی کو عزم جواں ، طبع جولاں اور فکر فراواں سے نہال و مالامال رکھے۔

(ناصرالدین مظاہری)
https://chat.whatsapp.com/FJzf3IUx8dM4t003BnsTEA

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H