╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 احسان 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۱۴) 🌸
✉️ والدین کے حکم کی تعمیل ✉️
﷽
💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞
☜📚 شریعت کا حکم یہ ہے کہ ایسے نیک اعمال جو فرض اور واجب کے درجہ کے نہ ہوں ان کی ادائیگی سے قبل والدین کی اجازت لینا ضروری ہے مثلاً اگر کوئی شخص جہاد میں جانا چاہتاہے اور صورت ایسی ہے کہ اس پر جہاد فرض نہیں ہے تو اسے چاہئے کہ والدین سے اجازت لےکر ہی جائے یا مثلاً کوئی شخص علم دین سیکھنے یا نفلی حج کرنے یا تبلیغی جماعت وغیرہ میں جانا چاہتا ہے تو والدین سے دلالۃً یا صراحۃً اجازت لےکر جانا چاہئے چنانچہ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ یمن کا رہنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ہجرت کی غرض سے حاضر ہوا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ یمن میں تمہارا کوئی رشتہ دار ہے اس نے عرض کیا کہ والدین موجود ہیں پیغمبرعلیہ السلام نے فرمایا کہ کیا انہوں نے تمہیں ہجرت کی اجازت دی ہے اس نے عرض کیا کہ نہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ والدین کے پاس جاؤ اور ان سے اجازت مانگو اگر اجازت دے دیں تو جہاد کرو ورنہ ان کی خدمت گذاری کرو
[ رواہ ابوداؤد ۱/ ۳۴۲ رقم ۲۵۳۰ الترغیب والترھیب ۵۳۴]
◆☜ اس طرح کے متعدد واقعات احادیث میں مروی ہیں جن سے یہ معلوم ہوتاہے کہ شریعت کے کسی واضح حکم کی خلاف ورزی تو والدین کے حکم سے ہرگز نہیں کی جاسکتی لیکن ایسے امور جن کے کرنے اور نہ کرنے دونوں کافی الجملہ اختیار ہوتاہے ان میں والدین کی رائے اور مرضی کا لحاظ رکھا جائے گا حتی کہ رشتہ ناطہ اور شادی بیاہ کے معاملات میں بھی والدین کی مرضی کا اعتبار کرنا چاہئے حدیث میں یہاں تک حکم ہے کہ اگر (کسی معقول وجہ کی بناپر) والدین بیوی کو طلاق دینے کو کہیں تو اسے طلاق دے دی جائے
[ ابوداؤدشریف ۲/ ۶۹۹ رقم ۵۱۳۸ ]
◆☜ تو جب طلاق جیسے نازک معاملہ میں ان کی فرماں برداری کا حکم ہے تو ابتدائی رشتہ میں بدرجۂ اولیٰ ان کے حکم کو پیش نظر رکھنا ضروری ہوگا
◆☜ تاہم آج کے آزاد معاشرہ میں والدین کو بھی سوجھ بوجھ کا ثبوت دیتے ہوئے اور معاشرتی ماحول اور حالات سے سمجھوتہ کرتے ہوئے فیصلہ لینا چاہئے ورنہ بے جاضد سے بسا اوقات معاملہ اور بگڑ جاتاہے اور بدنامیوں سے سابقہ پڑتاہے
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H