╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 احسان 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۱۳) 🌸
✉️ والدین کی نافرمانی کا انجام ✉️
﷽
💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞
☜📚 غرض یہ ہے کہ اسلام میں والدین کی خوشنودی بہت اونچے درجہ کا عمل ہے جس کے ثمرات دُنیا وآخرت ہر جگہ نمایاں ہوتے ہیں اور اس کے برخلاف والدین کو ذہنی یا جسمانی اذیت دینا بدترین جرم ہے اور اس کا بھیانک انجام آدمی کو آخرت میں تو جو بھگتنا ہوگا وہ اپنی جگہ خود دُنیا میں بھی بھگتنا پڑتاہے
🌸 ایک حدیث میں ارشاد نبوی ہے 🌸
📚 كُلُّ الذُّنُوْبِ يُؤَخِّرُ اللّٰهُ مِنْهَامَا شَاءَ اِلیٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ اِلَّاعُقُوْقُ الْوَالِدَيْنِ فَاِنَّ اللّٰهَ يُعَجِّلُهٗ لِصَاحِبِهٖ فِی الْحَيَاةِ قَبْلَ الْمَمَاتِ 📚
[ رواہ الحاکم فی المستدرک ۴/ ۱۵۶ الترغیب والترھیب ۵۳۹]
◆☜ تمام گناہوں کی سزا اللہ تعالٰی اپنی مرضی سے قیامت تک مؤخر فرما دیتے ہیں لیکن والدین کی نافرمانی کا گناہ ایسا ہے کہ اس کے مرتکب کو مرنے سے قبل اس کی نقد سزا دیتے ہیں
◆☜ والدین کی نافرمانی کی نحوست کی وجہ سے بھی ممکن ہے کہ آدمی آخری وقت میں کلمہ کی دولت سے محروم ہوجائے جیسا کہ ایک ضعیف روایت میں ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آکر خبردی کہ ایک نوجوان کا آخری وقت ہے لیکن جب اس سے کہا جاتاہے کہ کلمہ طیبہ لَا إِلٰهَ إِلَّا الله پڑھ تو وہ نہیں پاتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ کیا وہ نماز پڑھتا ہے لوگوں نے کہا کہ ہاں نماز تو پڑھتاہے یہ سن کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوگئے ہم بھی آپ کے ساتھ چل پڑے اور مذکورہ نوجوان کے گھر پہنچے آپ نے بھی اس سے کلمہ پڑھنے کو کہا تو نوجوان بولا کہ میں نہیں پڑھ سکتا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آخر کیوں نہیں پڑھ سکتے اس نے کہا کہ میں اپنی والدہ کا نافرمان تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے پوچھا کہ کیا اس کی ماں زندہ ہے لوگوں نے کہا کہ ہاں زندہ ہے آپ آپ نے فرمایا کہ اسے بلاؤ چنانچہ وہ بلاؤ گئی آپ نے اس ماں سے پوچھا کہ یہ تمہارا بیٹا اس نے تصدیق کی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فرض کرو اگر ایک زبردست آگ دہکائی جائے اور تم سے یہ کہا جائے کہ اگر تم نے اس بیٹے کے حق میں سفارش کردی تو بیٹے کو چھٹکارا مل جائے گا ورنہ اسی آگ میں اسے بھسم کردیا جائے گا تو کیا تم اپنے اس بیٹے کےلئے سفارش کروگی ماں نے کہاکہ ہاں کروں گی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کو اور مجھے گواہ بنا کریہ کہو کہ میں اپنے بیٹے سے راضی ہوں چنانچہ اس ماں نے جب اپنی رضا کا اعلان کیا تو اس بیٹے کو نزع کے عالم میں کلمہ شہادت پڑھنے کی توفیق ملی اور پیغمبرعلیہ السلام نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ آپ کی کوشش سے وہ شخص جہنم میں جانے سے نچ گیا
[ الترغیب والترھیب ۵۳۹]
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H