╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۴۰)
◆☜ اوقات نماز کےلئے اول وآخر حد مقرر ہونے کا راز:
◆☜ اگر لوگوں کو یہ حکم دیا جاتا کہ تمام لوگ ایک ہی وقت یعنی ایک ہی ساعت کے اندر اندر نماز پڑھیں اور اس سے آگے پیچھے نہ پڑھ سکیں تو اس میں حرج عظیم تھا اس واسطے اوقات کے اندر کسی قدر توسیع اور گنجائش بھی کردی گئی اور اوقات اوائل اور اواخر کےلئے حدیں جو منضبط اور محسوس ہیں مقرر کی گئیں۔
◆☜ پانبدی اوقات کی حکمتیں:
◆☜ پابندی اوقات ایک قدرتی تاثیر ہے کہ وقت معینہ کے آنے پر قلب انسانی میں بے اختیار جذب ومیلان اس ڈیوٹی کے ادا کرنے کےلئے پیدا ہوجاتاہے اور روحانی قویٰ اس مفروض عمل کی طرف طوعاً وکرہاً منجذب ہوجاتے ہیں۔ جو نہی اس غیر مضوعی ناقوس (آذان) کی آواز سنائی دیتی ہے ایک دیندار مسلمان فی الفور اس الیکٹرسٹی کے عمل سے متاثر ہوجاتاہے۔ پابند صلوٰۃ گویا ہر وقت نماز ہی میں رہتا ہے۔ کیونکہ ایک نماز کے ادا کرنے کے بعد معاً دوسری نماز کی تیاری اور فکر ہوجاتی ہے۔
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H