╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۳۹)
◆☜ وجہ تعیین نماز عشاء:
◆☜(۴) چوتھا تغیر اس وقت تم پر آتاہے کہ جب بلا تم پرواردہی ہوجاتی ہے اور اس کی سخت تاریکی تم پر احاطہ کرلیتی ہے۔ مثلاً جبکہ فرد قرار دار جرم اور شہادتوں کے بعد حکمِ سزا تم کو سنایا جاتاہے اور قید کےلئے ایک پولیس مین کے تم حوالے کئے جاتے ہو۔ سو یہ حالت اُس حالت سے مشابہ ہے جب کہ رات پڑجاتی ہے اور ایک سخت اندھیرا چھاجاتاہے۔ روحانی حالت کے مقابلہ پر نماز عشاء مقرر ہوئی ہے۔ رات وتاریکیوں کو مصائب سے اور دن وروشنیوں کو آرام ونجات سے قدرتی تعلق ہے۔
◆☜ وجہ تعیین نماز فجر:
◆☜(۵) پھر جب کہ تم مدت تک اس مصیبت کی تاریکی میں بسر کرتے ہو تو پھر آخر خدا کا رحم تم پر جوش مارتا اور تمہیں اُس تاریکی سے نجات دیتاہے۔ مثلاً تاریکی کے بعد آخرکار پھر صبح نکلتی ہے اور پھر وہ روشنی دن کی اپنی چمک کے ساتھ ظاہر ہوجاتی ہے سو اس حالت روحانی کے مقابل پر نماز فجر مقرر ہے۔ خدا تعالٰی نے تمہارے فطرتی تغیرات میں پانچ نمازیں تمہارے لئے مقرر کیں۔ اس سے تم سمجھ سکتے ہو کہ یہ نمازیں خاص تمہارے نفس کے فائدے کےلئے ہیں۔ پس اگر تم چاہتے ہو کہ ان بلاؤں سے بچے رہو تو پنجگانہ نمازوں کو ترک نہ کرو وہ تمہارے اندرونی اور روحانی تغیرات کا حل ہیں۔ نمازیں آنے والی بلاؤں کا علاج ہیں۔ تم نہیں جانتے کہ نیا دن چڑھنے والا کس قسم کی قضاء وقدر تمہارے لئے لائے گا۔ پس تم قبل اس کے جو دن چڑھے اپنے مولیٰ کی جناب میں تضرع کرو کہ تمہارے لئے خیرو برکت کا دن چڑھے۔
◆☜ بہر حال یہ امر مسلم شدہ ہے کہ ان اوقات مذکورہ بالا میں زمین پر انتشار روحانیت اور ایک مثالی قوت کا ظہور ہوتاہے۔ پس قبول طاعات واستجابت دعا کےلئے ان اوقات سے عمدہ اور مناسب وبہتر اور کوئی وقت نہیں ہے۔ اس امر کو ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء اور ہزار ہااہل اللہ نے مشاہدہ فرما کر گواہی دی ہے کہ ان اوقات میں انوار وبرکات سماوی کا نزول ہوتاہے اور قبولیت دعا کےلئے خدا تعالٰی کی طرف سے ان وقتوں میں رحمت الہٰی کی ایک خاص ہوا چلتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان اوقات میں نماز مقرر ہوئی ہے۔ چنانچہ قبل ازیں ہم اس مضمون کی ابتداء میں اس امر کا حوالہ قرآن کریم سے لکھ چکے ہیں۔
◆☜ یہ ایسا وقت ہے کہ اگر اس وقت انسان خدا تعالٰی سے غافل ہو تو اس کی روحانیت پر بہت برا اثر پڑتاہے اور سویا ہو تو اس کی جسمانیت کو سخت ضرر پہو نچتاہے۔ یعنی فجر کی نیند جس کو عربی میں عیلولہ کہتے ہیں سونے والے کو سخت زیان پہو نچاتی ہے خاص کر اگر معدہ خالی ہو تو ضرور ضرر پہونچتاہے۔
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H