Article Image

◆☜ سلسلہ نمبر (۳۸)

╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 مکمل ومدلل مسائلِ نماز 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
◆☜ سلسلہ نمبر (۳۸)
◆☜ وجہ تعیین نماز عصر:
◆☜(۲) دوسرا تغیر اس وقت تم پر آتاہے جب کہ تم بلاکے محل سے بہت نزدیک کئے جاتے ہو۔ مثلاً جب کہ تم بذریعہ وارنٹ گرفتار ہو کر حاکم کے سامنے پیش ہوتے ہو۔ یہ وہ وقت ہے کہ جب تمہارا خوف سے خون خشک اور تسلی کا نور تم سے رخصت ہونے کو ہوتاہے۔ سو یہ حالت تمہارے اُس وقت سے مشابہ ہے جب کہ آفتاب سے نور کم ہوجاتاہے اور نظر اس پر جم سکتی ہے اور صریح نظر آتاہے کہ اب اس کا غروب نزدیک ہے اس روحانی حالت کے مقابل پر نماز عصر رہوئی ہے۔ یہ ایسا وقت ہے کہ اس وقت کی غفلت کوئی تدارک نہیں رکھتی۔ اس وقت کی غفلت جسمانیت پر بھی بہت برا اثر ڈالتی ہے۔

◆☜ وجہ تعیین نماز مغرب:
◆☜(۳) تیسرا تغیر اس وقت آتاہے جب اس بلا سے رہائی پانے کی بالکل امید منقطع ہوجاتی ہے مثلاً تمہارے نام فرد قرار داد جرم لکھی جاتی ہے اور مخالفانہ گواہ تمہاری ہلاکت کےلئے گذر جاتے ہیں۔ یہ وہ وقت ہے کہ جب تمہارے اوسان خطا ہوجاتے ہیں اور تم اپنے تئیں ایک قیدی سمجھنے لگتے ہو سو یہ حالت اس وقت سے مشابہ ہے جب کہ آفتاب غروب ہوجاتاہے اور تمام امیدیں دن کی روشنی کی ختم ہوجاتی ہے۔ اس روحانی حالت کے مقابل پر نماز مغرب مقرر ہے۔
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں

╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H