Article Image

ملفوظات حکیم الامتؒ

ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ

متبع سنت ہی کامل ہے

ارشاد فرمایا کہ بہت سے فقراء صوفیوں کی صورت بنائے پھرتے ہیں اور میلے کچیلے اور نشہ کے شوقین اور گالیاں بکتے ہوئے، جن کو لوگ پہنچا ہوا خیال کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر یہ وضع اللہ تعالیٰ کو پسند ہوتی تو انبیاء کو ایسی ہی وضع میں بھیجتے اور ان کے ایسے حالات رکھتے۔ معلوم ہوا کہ جس وضع اور حالت میں انبیاء آئے وہی مطلوب ہے، دیگر حالات مطلوب نہیں ہیں۔ مقصود تو آپ ﷺ کی اطاعت ہے، جو شخص آپ ﷺ کی سنت کا پابند ہو وہی کامل ہوسکتا ہے۔ اب دکاندار پیروں نے عجیب عجیب جال پھیلا رکھے ہیں۔ عوام ہیں کہ ایسوں کے فوراً معتقد ہو جاتے ہیں۔

(آدابِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۶۹)
https://chat.whatsapp.com/FJzf3IUx8dM4t003BnsTEA

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H