Article Image

🌹 ماہ ربیع الاول - سیرت النبی ﷺ کے جلسے و جلوس 05 🌹

❤️ نیت کچھ اور ہے ❤️

✪ بعض اللہ کے نیک بندے ایسے بھی ہوں گے جن کی یہ نیت ہوگی، لیکن ایک عام طرز عمل دیکھیں تو نظر یہ آئے گا کہ مقصد کچھ اور ہے نیت کچھ اور ہے، بلکہ اپنا رتبہ اثر رسوخ بڑھانے کے لئے کہ اپنی انجمن کی شہرت ہو جائے کوئی اس لئے کہ جلسے کے ذریعے ہماری تعریف ہوگی، کہیں جلسے اس لئے ہو رہے ہیں کہ اپنی بات کہنے (سیاسی یا کوئی فرقہ پرست بات) کا کوئی اور موقع تو ملتا نہیں، اس لئے سیرت النبی ﷺ کا جلسہ منعقد کر کے اس میں اپنے دل کی بھڑاس نکال لیں۔
✪ چنانچہ ایسے جلسے میں دو چار جملے پہلے سیرت کے بیان ہو گئے اور اس کے بعد اپنے مقصد بیان ہو رہے ہیں اور فریق مخالف پر بمباری (برائیاں) ہو رہی ہیں۔
✪ کہیں سننے والوں کی نیت یہ ہے کہ محفل منعقد کرنے والے ہم سے ناراض نہ ہو جائیں اور ان کے دل میں شکایت پیدا نہ ہو جائے، اللہ کو راضی کرنے کی فکر نہیں محفل منعقد کرنے والوں کو راضی کرنے کی فکر ہے۔
✪ کہیں تقریر کر نے والے کا جوش دیکھنا مقصود ہے اور کچھ کی وقت گزاری کی نیت ہے، لہٰذا مقصد یہ نہیں ہے کہ سیرتِ طیبہ کو حاصل کیا جائے، رسول اللہ ﷺ کی کوئی بات کان میں پڑ جاتی ہے اور اس سے انسان کی زندگی بدل جاتی ہے۔

🗂 سیرت النبی ﷺ کے جلسے اور جلوس
(حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم)

-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H