ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
یہاں انسانیت تقسیم ہوتی ہے
ارشاد فرمایا کہ اصلاح کا کام بڑا ہی نازک ہے، اس میں ضرورت ہے شیخِ کامل کی کیونکہ بدون مہارتِ فن نہ یہ خود تشخیص کرسکتا ہے اور نہ مریض کو شفاء ہوسکتی ہے۔ طبیبِ جسمانی کی طرح یہ بھی ہے، جب تک طبیبِ جسمانی فن میں حاذق نہ ہوگا، مہارت نہ رکھتا ہوگا، مریض کا اللہ ہی حافظ ہے۔ آج کل بزرگوں سے جو بیعت ہوتے ہیں تو محض بزرگ بننے کے لیے مگر یہ چیز جدا ہے اور اصلاح کا فن جدا ہے۔ بزرگی، ولایت سب آسان لیکن انسانیت، آدمیت کا پیدا ہونا مشکل، تو یہ چیز ہی جدا ہے۔ اس ہی لیے میں کہا کرتا ہوں کہ اگر بزرگی ولایت کی تلاش ہے تو کہیں اور جاؤ، دو چار ہی دن میں سب کچھ ہوجاؤ گے اور اگر انسانیت آدمیت لینا ہے اور انسان بننا ہے تو میرے پاس آؤ، یہاں تو انسانیت، آدمیت تقسیم ہوتی ہے۔
(آداب شیخ و مرید، صفحہ ۱۰۱)
https://chat.whatsapp.com/FJzf3IUx8dM4t003BnsTEA
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H