╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮
🌹 احسان 📚
╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯
🌸 قسط نمبر (۱۱) 🌸
✉️ والدین کےساتھ، احسان ✉️
﷽
💞 زیربحث آیت؟ اِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُبِالْعَدْلِ 💞
☜📚 قرآنِ کریم میں اللہ تبارک وتعالٰی اور پیغمبرعلیہ السلام کے حق کے بعد انسان کو اپنے والدین کے ساتھ احسان کی نہایت تاکید فرمائی گئی ہے ایک جگہ ارشاد ہے
📚 وَ قَضٰی رَبُّکَ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّاۤ اِیَّاہُ وَ بِالۡوَالِدَیۡنِ اِحۡسَانًا ؕ اِمَّا یَبۡلُغَنَّ عِنۡدَکَ الۡکِبَرَ اَحَدُہُمَاۤ اَوۡ کِلٰہُمَا فَلَا تَقُلۡ لَّہُمَاۤ اُفٍّ وَّ لَا تَنۡہَرۡہُمَا وَ قُلۡ لَّہُمَا قَوۡلًا کَرِیۡمًا، وَ اخۡفِضۡ لَہُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحۡمَۃِ وَ قُلۡ رَّبِّ ارۡحَمۡہُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیۡ صَغِیۡرًا 📚
[ سورۃ الإسراء آیت نمبر ۲۳ ۲۴]
◆☜ اور تمہارے پروردگار نے یہ حکم دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ اگر والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں تمہارے پاس بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اف تک نہ کہو، اور نہ انہیں جھڑکو۔ بلکہ ان سے عزت کے ساتھ بات کیا کرو، اور ان کے ساتھ محبت کا برتاؤ کرتے ہوئے ان کے سامنے اپنے آپ کو انکساری سے جھکاؤ، اور یہ دعا کرو کہ : یا رب ! جس طرح انہوں نے میرے بچپن میں مجھے پالا ہے، آپ بھی ان کے ساتھ رحمت کا معاملہ کیجیے
🌸 نیز ارشاد ہوا 🌸
📚 وَ وَصَّیۡنَا الۡاِنۡسَانَ بِوَالِدَیۡہِ اِحۡسٰنًا 📚
[ سورۃ الاحقاف نمبر ۱۵]
◆☜ اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے کا تاکیدی حکم دیا
🌸 ایک جگہ اس طرح حکم دیا گیا 🌸
📚 وَ اعۡبُدُوا اللّٰہَ وَ لَا تُشۡرِکُوۡا بِہٖ شَیۡئًا وَّ بِالۡوَالِدَیۡنِ اِحۡسَانًا 📚
[ سورۃ النساء آیت نمبر ۳۶ ]
◆☜ اور تم اللہ کی عبادت اختیار کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک مت کرو اور والدین کے ساتھ اچھا معاملہ کرو
🌸 پہلی امتوں کو بھی اس کی تاکید کی گئی تھی، چنانچہ ارشاد فرمایا گیا 🌸
📚 وَ اِذۡ اَخَذۡنَا مِیۡثَاقَ بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ لَا تَعۡبُدُوۡنَ اِلَّا اللّٰہَ ۟ وَ بِالۡوَالِدَیۡنِ اِحۡسَانً 📚
[ سورۃ البقرۃ آیت نمبر ۸۳]
◆☜ اور جب ہم نے
بنی اسرائیل سے قول و قرار لیا کہ الله کے سوا کسی کی عبادت مت کرنا اور ماں باپ کی اچھی طرح خدمت گذاری کرنا
🌸 اسی طرح احادیث شریفہ میں بکثرت والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کی تاکیدوارد ہے 🌸
◆☜ ایک روایت میں پیغمبر علیہ السلام نے ارشاد فرمایا
📚 رِضَا الرَّبِّ تَبَارَكَ وَتَعَالیٰ فِيْ رِضَاالْوَالِدَيْنِ وَسُخْطُ اللّٰهِ تَبَارَكَ وَتَعَالیٰ فِیْ سُخْطِ الْوَالِدَيْنِ 📚
[ طبرانی عن ابن عمر کنز العمال ۱۶/ ۲۰۰ رقم ۴۵۵۴۳ رواہ البزار۶/ ۳۷۶ رقم ۲۳۹۴ الترغیب والترھیب ۵۳۷]
◆☜ اللہ تعالٰی کی خوشنودی والدین کی خوشنودی میں ہے اور اللہ تعالٰی کی ناراضگی والدین کی ناراضگی میں ہے
◆☜ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے پیغمبرں کی خدمت میں آکر عرض کیا کہ اللہ تعالٰی کو سب سے زیادہ کون سا عمل پسند ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نماز کو اپنے وقت پر ادا کرنا اس شخص نے پھر سوال کیا کہ اس کے بعد کس عمل کا درجہ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بِرُّالْوَالِدَیْنِ یعنی اپنے والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا
[ بخاری ۱/ ۷۶ رقم ۵۲۷ مسلم ۱/ ۶۲ رقم ۸۵ الترغیب والترھیب ۵۳۴ رقم ۲۷۶۹]
◆☜ اور حضرت انس رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
📚 مَنْ سَرَّهٗ اَنْ يُّمَدَّلَهٗ فِيْ عُمْرِهٖ وَيُزَادَ فِيْ رِزْقِهٖ فَلِيَبَرَّ وَالِدَيْهِ وَلِيَصِلْ رَحِمَهٗ 📚
[ رواہ احمد ۳/ ۲۶۶ الترغیب والترھیب ۵۳۵]
◆☜ جسے یہ بات پسند ہوکہ اس کی عمر میں برکت ہو اور رزق میں اضافہ ہو تو اسے چاہئے کہ والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرے اور صلہ رحمی بجالائے
🌸 اور ایک ضعیف روایت میں پیغمبر علیہ السلام کا یہ ارشاد بھی وارد ہے 🌸
📚 بَرُّوْا اٰبَائَكُمْ تَبَرَّكُمْ اَبْنَاءُكُمْ وَعِفُّوْاتَعِفُّ نِسَاؤُكُمْ 📚
[ رواہ الطبرانی الترغیب والترھیب ۵۳۵ رقم ۳۷۸۶]
◆☜ تم اپنے والدین کے ساتھ نیکی کرو تمہارے بیٹے تمہارے ساتھ فرماں برداری کریں گے اور تم پاک دامن رہو تو تمہاری عورتیں بھی پاک دامن رہیں گی
◆☜ اس حدیث میں جو حقیقت بیان فرمائی گئی ہے وہ تجربہ سے پوری طرح صادق ثابت ہوئی ہے جو لوگ اپنے والدین کے ساتھ فرماں برداری اور حسنِ سلوک کرتے ہیں ان کی اولادیں بھی ان کے ساتھ اچھی طرح پیش آتی ہیں اسی طرح جو لوگ خود پاک دامن رہتے ہیں ان کے گھر والوں میں بھی عفت وعصمت اور پاک دامنی غالب رہتی ہے اس کے برخلاف جو شخص والدین کے ساتھ برا معاملہ کرتاہے تو اس کی اولاد بھی اس کے ساتھ ویساہی معاملہ کرتی ہے
✧═════•❁❀❁•═════✧
📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا چینل جوائن کریں
╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮
⛲⚖ اچھی اورسچی باتیں ⚖⛲
╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯
💕
🍃💕
💕✨💕
🍃💕🍃💕
-----------------------
اب آپ اسلامک گِیان کو واٹس ایپ پر بھی فالو کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ اسلامی مضامین اور حالات حاضرہ سے متعلق خبریں ملتی ہیں۔ ہمارے چینل کو فالو کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaT5KTW23n3arm5Fjr3H